Bharat Express DD Free Dish

Dharmendra

بالی ووڈ اداکارہ اوررکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے حال ہی میں بابی دیول اور سنی دیول ’سنگ بانڈ سنگ‘ بات کی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے دھرمیندر کی آخری خواہش کے بارے میں بتایا۔ عظیم اداکار دھرمیندر اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ان کا نومبر2025 میں انتقال ہوگیا۔ دھرمیندر کو پدم بھوشن اعزاز بھی ملا۔ ہیما مالنی نے یہ اعزاز قبول کیا تھا۔

فلم اکیس کی کہانی 1971 کی جنگ کے ہیرو ارون کھیترپال کی حقیقی زندگی سے متاثر ہے، جنہوں نے بسنتَر کی تاریخی جنگ میں غیر معمولی جرات اور قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 21 برس کی عمر میں وطن کے لیے اپنی جان قربان کی اور بعد ازاں ملک کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز حاصل کیا۔

سنی دیول نے کہا کہ آپ سب کیسے ہیں، میں جب سے بارڈر کی ہے تب سے آپ کے خاندان کا ہی حصہ ہوں۔ میں نے بارڈر اس لیے کی کیونکہ جب میں نے اپنے پاپا کی فلم حقیقت دیکھی تو وہ مجھے بے حد پسند آئی۔ اس وقت میں بہت چھوٹا تھا،

سوشل میڈیا پر اس پراتھنا تقریب کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ پروگرام کے دوران دھرمیندر کو یاد کرکے ہیما مالنی کی آنکھیں نم ہوگئیں اور وہ رو پڑیں۔ اس موقع پر ان کی دونوں بیٹیاں ایشا دیول اور اہانا دیول ان کے ساتھ موجود تھیں اور انہوں نے ماں کو سنبھالا۔

ایشا دیول آگے لکھتی ہیں:"پاپا، آپ کی بہت یاد آتی ہے۔ آپ کی گرمجوشی، آپ کی محافظ باہیں میرے لیے نرم کمبل جیسی تھیں۔ آپ کے مضبوط مگر نرم ہاتھ پکڑنے میں جو سکون تھا، وہ کوئی اور نہیں دے سکتا۔ میرا نام آپ کی آواز میں سننا، آپ کا ہنسنا، مذاق کرنا

ہندی سنیما کے لیجنڈ اداکار اور ہی مین کہلائے جانے والے دھرمیندر دیول 24 نومبر کو دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اپنی شاندار اداکاری، بے مثال فلموں اور ملنسار طبیعت کے باعث دھرمیندر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ممبئی تک کا ان کا سفر جتنا مشکل تھا، اتنا ہی متاثر کن بھی۔ شہرت کی چمک دمک کے بیچ بھی انہوں نے اپنے والدین کے دیے ہوئے تہذیب اور سادگی کو کبھی نہیں چھوڑا۔

بالی وڈ کے ہی مین دھرمیندر نے اپنی 2.5 ایکڑ کی پُشتینی جائیداد کا مالکانہ حق بچوں سنی اور بابی کو نہیں دیا، بلکہ اس کے نام کیا جس کا شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہو۔ نام جان کر آپ کو بھی حیران ہو جائیں گے۔

بالی وُوڈ کے لیجنڈری اداکار اور ’ہی مین‘ کہلائے جانے والے دھرمیندر کے انتقال نے فلمی دنیا اور ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کے قریبی دوست، اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا نے انہیں جذباتی انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال نے پوری فلم انڈسٹری کو سوگواری میں ڈال دیا ہے۔ مداحوں سے لے کر فلمی دنیا کی نامور شخصیات تک سب نے سوشل میڈیا پر افسوس اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت نے بھی جذباتی انداز میں دھرمیندر کو "بھارتی سنیما کا کنگ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یادیں آنے والی نسلوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

سنیما کی دنیا کے عظیم اداکار اور ہی مین کہلانے والے دھرمیندر سنگھ دیول کا کل یعنی اتوار 24 نومبر کو انتقال ہو گیا۔ دھرمیندر کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔