Bharat Express

Apple removed 1,474 apps on govt takedown requests in 2022: ایپل موبائل فون کے ایپ اسٹور سے کمپنی نے1474ایپ کو ہٹایا،کمپنی کی تازہ ترین رپورٹ جاری

سال2022 میں بھارت، چین سمیت کئی ممالک نے ایپل کمپنی سے درخواست کرتے ہوئے قریب ایک ہزار سے زائد ایپ کو اسٹور سے ہٹانے کیلئے درخواست کی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے کمپنی نے کل1474 اپلیکشنز کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔

عالمی شہریت یافتہ موبائل کمپنی ایپل نے اپنے موبائل فون کے ایپ اسٹور سے قریب1474 موبائل اپلیکیشنز کو ہٹادیا ہے۔ یہ تمام وہ موبائل اپلیکشنز تھے جن پر کئی ممالک کو اعتراضات تھے اور حکومتی سطح پر بھارت سمیت متعدد ممالک نے ایپل سے درخواست کی تھی کہ ایپل موبائل فون کے ایپ اسٹور سے انہیں ہٹایا جائے۔ بھارت سرکار کی جانب سے بھی 14ایپ کو اسٹور سے ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔ خبر ہے کہ سال2022 میں بھارت، چین سمیت کئی ممالک نے ایپل کمپنی سے درخواست کرتے ہوئے قریب ایک ہزار سے زائد ایپ کو اسٹور سے ہٹانے کیلئے درخواست کی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے کمپنی نے کل1474 اپلیکشنز کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔

ایپل موبائل کمپنی کی ‘2022 ایپ اسٹور ٹرانسپیرینسی رپورٹ’ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سال 2022 میں روس ،بھارت،پاکستان اور چین کی درخواست پر غور کرتے ہوئے 1474 ایپس کو اسٹور سے ہٹادیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار نے 14ایپ کو اسٹور سے ہٹانے کی درخواست کی تھی جبکہ چین کی طرف سے 1435اپلیکشنز کی فہرست پیش کی گئی تھی۔وہیں روس نے بھی 7 اپلیکشنز کو ہٹانے کی درخواست کی تھی جبکہ پاکستان کی طرف سے 10موبائل اپلیکشنز کو ہٹانے کیلئے خط بھیجا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ان تمام موبائل اپیلکیشنز کے تئیں مختلف ممالک نے اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ کہیں قانونی خلاف ورزی ہورہی تھی تو کہیں غلط استعمال کی شکایت تھی۔ ان تمام باتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے کمپنی نے ایک سال کے اندر 1400سے زائد موبائل اپلیکیشنز کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔ واضح رہے کہ فی الوقت ایپل موبائل فون کے ایپ اسٹور میں 17لاکھ سے زیادہ ایپ دستیاب ہیں۔