Bharat Express DD Free Dish

Asaduddin Owaisi appeals Amit Shah: راجستھان میں درگاہ پرانہدامی کارروائی، 250 سال پرانی درگاہ پرکارروائی سے برہم ہوئے اسدالدین اویسی، امت شاہ سے کردی یہ بڑی اپیل

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر اسدالدین اویسی نے راجستھان کے بیکانیر، جیسلمیر وغیرہ سرحدی اضلاع میں مسلمانوں کے مذہبی مقام کو توڑنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے اسے جان بوجھ کرکی گئی امتیازی کارروائی بتایا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے الزام لگایا ہے کہ راجستھان کے سرحدی اضلاع میں مسجدوں، درگاہوں اورمسلمانوں کے دوسرے مذہبی مقامات کوجان بوجھ کرمنہدم کیا جا رہا ہے۔ ان علاقوں میں بیکانیر، فلودی اورباڑمیروغیرہ شامل ہیں۔ اسدالدین اویسی نے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اوراس طرح کی ہونے والی کارروائی پرروک لگائیں۔

سوشل میڈیا ایکس پراسدالدین اویسی نے ایک پوسٹ شیئرکیا۔ اویسی نے دعویٰ کیا کہ بیکانیر، فلودی، جیسلمیراورباڑمیراضلاع میں کئی مقامات پرتوڑپھوڑکی گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس توڑپھوڑکی وجہ سے مسلمانوں کے کئی مذہبی مقام متاثرہوئے ہیں۔ انہوں نے اس طرح کی جانے والی کارروائیوں کوامتیازی اورجانبدارانہ بتایا ہے۔ اویسی نے کہا کہ یہ خاص مقصد سے کی گئی کارروائیاں ہیں۔ ایسے میں انہوں نے مرکزی حکومت سے انہیں روکنے کے لئے فوراً قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان لوگوں سے کسی قومی سیکورٹی کو خطرہ نہیں: اویسی

اسدالدین اویسی نے بتایا کہ جہاں کارروائی کی جا رہی ہے، ان میں جیسلمیرمیں رائے گڑھ تانوٹ بائی پاس روڈ پرواقع حضرت محمود شاہ جیلانی کی تقریباً 250 سال پانی درگاہ بھی شامل ہے۔ حالانکہ اس کارروائی کے لئے افسران نے قومی سیکورٹی سے متعلق تشویش کا حوالہ دیا ہے۔ وہیں، اویسی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی ایسی کسی سرگرمی میں کوئی اہم رول نہیں تھا، جس سے قومی سیکورٹی کو خطرہ ہوسکتا ہو۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ کو ہی نشانہ بنایا جا رہاہ ے۔ انہوں نے کہا کہ افسر پہلے کہتے تھے کہ یہ عمارتیں چرا گاہ (جانورچرنے کی سرکاری زمین) پربنی ہیں، لیکن جب دستاویز دکھائے گئے کہ زمین نجی ہے، تب افسران نے  بنیاد بدل دیا اورکہا کہ ضروری اجازت نہیں لی گئی ہے۔ اویسی نے امت شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس غیرقانونی توڑ پھوڑ کو روکا جائے اورپورے معاملے کا جائزہ لیا جائے۔ راجستھان حکومت یا مقامی انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read