Bharat Express

Jalandhar Election Results show Punjabis Inching: جالندھر ضمنی انتخاب کے نتائج میں پوشیدہ ہے سیاسی جماعتوں کے لئے بڑا پیغام

 بھگونت مان حکومت کی بدعنوانی کے خلاف پالیسی بھی لوگوں کو پسند آرہی ہے۔ پنجاب میں ایک کابینی وزیراور ایک رکن اسمبلی بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار ہوئے تھے۔

جالندھر ریزرو پارلیمانی سیٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج نے روایتی سیاسی جماعتوں کوسبق سکھایا ہے۔ الیکشن کے نتائج نے سیاسی جماعتوں کے شدت پسند ڈھانچوں کو بھی منہدم کردیا اورمساوات پرپنجاب کی طرف اشارہ کیا۔ پنجاب کے لوگوں نے دکھا دیا ہے کہ سکھوں کی نمائندگی کرنے والی واحد پارٹی ہونے کا دعویٰ کرنے والی شرومنی اکالی دل کی مذہب پر مبنی سیاست ریاست کے پُرامن سیکولرعوام کے ساتھ زیادہ میل نہیں کھاتا ہے۔ کانگریس کی شکست کا سہرا کیپٹن امریندر سنگھ کے اقتدارمیں کھلے طور پربدعنوانی اور لاپرواہ رویے کے علاوہ اس کی مشکوک سیکولرازم شبیہ کو بھی دیا جاسکتا ہے۔

شرومنی اکالی دل اور بہوجن سماج پارٹی اتحاد جو ایک پری پول اتحاد تھا، وہ دلت اکثریتی جالندھر کی آبادی کو جاٹ اکثریتی اکالی دل کے امیدوارڈاکٹرسکھمندرسکھی کے حق میں ماحول بنانے میں ناکام رہا۔ گروگرنتھ صاحب کی بے ادبی کے معاملے نہ صرف اکالی دل کا خاتمہ کیا، بلکہ بی ایس پی کوبھی جرائم میں حصہ دار بنا دیا۔

پنجاب میں تاریخی جیت درج کرنے کے بعد چارمہینوں کے اندرہی عام آدمی پارٹی سنگرور کا ضمنی الیکشن ہارگئی تھی۔ الیکشن سے ٹھیک پہلے سدھو موسے والا کے قتل نے انتخابی سروے کو عام آدمی پارٹی کے خلاف کردیا تھا۔ اس الیکشن میں سمرن جیت سنگھ مان کی جیت ہوئی، جن کی حمایت کرنے کا وعدہ موسے والا نے کیا تھا۔ حالانکہ اب عام آدمی پارٹی اپنی کھوئی ہوئی زمین واپس پانے کی سمت میں مضبوطی سے قدم بڑھائے ہیں۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ سدھو موسے والا کے والد بلکورسنگھ کے ذریعہ انتخابی تشہیرکرنے سے وقت گزرنے کے ساتھ لوگوں کی ہمدردی کھوتی جا رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کو کیوں مل رہا ہے عوام کا ساتھ؟

بدعنوانی کے خلاف بھگونت مان حکومت کی پالیسی بھی لوگوں کو پسند آرہی ہے۔ پنجاب میں ایک کابینی وزیراورایک رکن اسمبلی بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار ہوئے تھے۔ ٹرک والوں سے رنگداری مانگنے کا آڈیو سامنے آنے کے بعد ایک اورکابینی وزیرکو ہٹایا گیا۔ بجلی فراہمی کے لئے زیروبل پالیسی یقینی طور پرخراب پالیسی ہے کیونکہ پنجاب پہلے سے ہی بڑے پیمانے پرقرض میں ڈوبا ہوا ہے۔ پھر بھی انہوں نے پارٹی کو ووٹ دلایا ہے۔

Also Read