Bharat Express DD Free Dish

Punjab News

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ طالب علم کی لاش اس کے پی جی کے کمرے میں چادر کے سہارے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ وہ کچھ دن پہلے ہی یونیورسٹی کا ہاسٹل چھوڑ کر پی جی میں رہنے آیا تھا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی کا تقریباً 4 ہزار کلومیٹر کا سفر، جالندھر ریلی میں 2 لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ۔

شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ امریکی سفیر کے دورے کے دوران پنجاب، سکھ حقوق اور ہندوستان-پاکستان تعلقات سے متعلق مسائل ان کے سامنے اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ سکھ برادری کے لیے اہم ہے۔

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک بند کی، پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، کئی طلبہ کے خلاف مقدمات درج۔

لولی پروفیشنل یونیورسٹی (LPU) فگواڑہ میں اتوار کی شام ایک بار پھر ہنگامے کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ہاسٹل کی جانب جانے والے راستے پر یونیورسٹی کی باؤنڈری وال میں موجود گیٹ بند کیے جانے کے بعد طلبہ مشتعل ہو گئے۔ طلبہ نے گیٹ پر دھکا مکی کرتے ہوئے اسے زبردستی کھولنے کی کوشش کی، جس کے دوران ایک گیٹ ٹوٹنے کی بھی اطلاع ہے۔ ہنگامے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی کیمپس میں تعینات کر دی گئی۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کی اہلیہ ڈاکٹر گرپریت کور پر ریپ کیس کو متاثر کرنے کے لیے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (NHRC) نے پنجاب حکومت سے اس معاملے میں تحقیقات کی رپورٹ طلب کی ہے۔

قومی انصاف مورچہ نے اپنے مطالبات کے حق میں آج پنجاب بند کا اعلان کیا ہے۔ صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بازار، بسیں اور اسکول بند رہے۔ جانئے وہ کون سے قیدی ہیں جن کی رہائی کے مطالبے پر مورچہ بضد ہے؟

وزیراعظم مودی نے پنجاب کی موجودہ صورت حال پربھی ریاستی حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب میں امن وامان کی حالت تشویش ناک ہے اور گینگ وار، بھتہ خوری اور جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تشویش نوجوان نسل سے متعلق ہے، کیونکہ منشیات کی اسمگلنگ پنجاب کے مستقبل کو متاثر کر رہی ہے۔

پنجاب کے ضلع فیروزپور میں پولیس نے منشیات فروشوں اور گینگسٹر نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 5 کلو سے زائد ہیروئن، 1.33 لاکھ نشہ آور گولیاں، ایک گلاک پستول اور 3 لاکھ روپے سے زائد منشیات کی رقم برآمد کی ہے۔

بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے گڑھ میں بڑی سیند لگاتے ہوئے بھگونت مان کے چچا بلجیندر سنگھ اور چچازاد بھائی گیان سنگھ مان کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل کرلیا۔ پیر کے روز چندی گڑھ میں بی جے پی دفتر میں پنجاب بی جے پی صدر سنیل جاکھڑ نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔