Bharat Express

Three People Shot Dead in Firozpur: پنجاب کے فیروز پور میں گرودوارہ صاحب کے قریب فائرنگ، موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے 3 افراد کو کیا ہلاک

جب کچھ لوگ گرودوارہ سے باہر نکل کر کار میں بیٹھنے لگے تو وہاں موجود بائک سوار حملہ آوروں نے زبردست فائرنگ شروع کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔

پنجاب کے شہر فیروز پور میں کارگر گوردوارہ صاحب کے قریب فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر کے مطابق یہاں بائک پر سوار دو افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران کار کے اندر چار افراد بیٹھے تھے جن میں سے تین کی موت ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق جب کچھ لوگ گرودوارہ سے باہر نکل کر کار میں بیٹھنے لگے تو وہاں موجود بائک سوار حملہ آوروں نے زبردست فائرنگ شروع کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ واردات کے بعد قاتل موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کردی ہے اور قاتلوں کی تلاش جاری ہے۔ فی الحال تفصیلات کا انتظار ہے۔…

بھارت ایکسپریس