آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، اے آئی ایم آئی کے قومی صدر اسدالدین اویسی اور بہار کے ریاستی صدر اخترالایمان۔ (فائل فوٹو)
راجیہ سبھا الیکشن 2026 سے متعلق آرجے ڈی کی طرف سے امیدواراتارا گیا ہے۔ اس الیکشن سے پہلے آج (منگل) کے روزتیجسوی یادواپنی رہائش گاہ پرپارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔ آلوک مہتا اوربھولا یادوسمیت تمام لیڈران پہنچے ہیں۔ تیجسوی یادو راجیہ سبھا الیکشن سے متعلق پارٹی کے لیڈران کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ اس درمیان آرجے ڈی کے لئے ایک بری خبر ہے۔ دراصل، اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے اس میٹنگ سے دوری بنا لی ہے۔
تیجسوی یادوکی اس میٹنگ سے متعلق اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدراخترالایمان نے کہا کہ ہمیں اس کی کوئی خبرنہیں ہے۔ تیجسوی یادو کی داخلی میٹنگ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا یہ یہ تیجسوی یادوسے پوچھئے کہ ان کو ہماری ضرورت ہے کیا؟ ان کو ضرورت پڑے گی، اس کے بعد ہم لوگ فیصلہ کریں گے۔
دہلی سے آنے کے بعد نہیں ہوئی تیجسوی یادو سے بات: اخترالایمان
اخترالایمان نے کہا کہ راجیہ سبھا الیکشن کے لئے 6 امیدوار ہیں تو الیکشن ہوگا۔ تیجسوی یادو کی خواہش تھی کہ ہم لوگ حمایت کریں اورہم لوگوں کی ہے کہ وہ ہمارا کریں۔ ہم نے تیجسوی یادو سے کہا تھا کہ ایوان بالا میں ہم لوگوں کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ اس پرتیجسوی یادو نے کہا تھا کہ ہم دہلی سے آکر بات کریں گے۔ وہ دہلی سے آئے، لیکن اب تک کوئی بات نہیں ہوپائی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے اراکین اسمبلی اس میٹنگ میں شامل ہو رہے ہیں یا نہیں۔ اس پرکہا کہ ہمیں کوئی اطلاع ہی نہیں ہے تو پارٹی کے اراکین اسمبلی کی آرجے ڈی کی میٹنگ میں شامل ہونے کا سوال ہی کہاں پیدا ہوتا ہے۔
آرجے ڈی امیدوار کو کیسے ملے گی جیت؟
اخترالایمان نے آگے کی حمکت عملی سے متعلق سوال پرکہا کہ کل کا موسم کیسا ہوگا، اس کے مطابق ہم لوگ دیکھیں گے۔ الیکشن میں ہم لوگ کیسے رہیں گے، مرکزی قیادت سے بات کریں گے۔ ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرکے آگے چلنے کا زمانہ ہے۔ ہم لوگ ازسرنواس پرسوچیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ ایک راجیہ سبھا سیٹ جیتنے کے لئے بہارسے ایک امیدوار کے لئے 41 ووٹوں کی ضرورت ہے۔ عظیم اتحاد کی سبھی پارٹیوں کو ملاکر صرف 35 اراکین اسمبلی ہیں۔ ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ آرجے ڈی کے امیدوار کو کیسے جیت ملتی ہے۔ حالانکہ جیت حاصل کرنے کے لئے اے آئی ایم آئی ایم کا ساتھ ملنا ضروری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
