Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindhu: اسرائیل- ایران تنازع کے درمیان بھارتی فضائیہ نے مصر سے 268 بھارتی شہریوں کو نکال کر بحفاظت دہلی پہنچایا، اب تک 594 بھارتی شہری اسرائیل سے وطن واپس لوٹے

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے “ایکس” (X) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ “اسرائیل سے واپس آنے والی تیسری پرواز میں شامل 268 بھارتی شہریوں کا استقبال وزیر مملکت ڈاکٹر ایل. مرگن نے کیا۔ شَرم الشیخ، مصر سے IAF کا C-17 طیارہ 24 جون کو صبح 11 بجے دہلی پہنچا۔”

بھارتی فضائیہ (IAF) نے آپریشن سندھو کے تحت 268 بھارتی شہریوں کو مصر سے بحفاظت نکالا ہے، تاکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے دوران شہریوں کو وطن واپس لایا جا سکے۔ IAF کے C-17 طیارے نے آج صبح دہلی میں لینڈنگ کی، جہاں مسافروں کا خیرمقدم  وزیر مملکت ایل مرگن نے کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اسرائیل سے واپس آنے والی تیسری پرواز میں شامل 268 بھارتی شہریوں کا استقبال وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مرگن نے کیا۔ شَرم الشیخ، مصر سے IAF کا C-17 طیارہ 24 جون کو صبح 11 بجے دہلی پہنچا۔

اب تک594 بھارتی شہری اسرائیل سے وطن واپس لوٹے

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک کل 594 بھارتی شہری آپریشن سندھو کے تحت اسرائیل سے وطن واپس آ چکے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی فضائیہ نے “آپریشن سندھو” کے تحت اردن سے 165 بھارتی شہریوں کا انخلا بھی کیا تھا۔ اس پرواز میں شامل مسافروں کو بھی وزیر مملکت ایل. مرگن نے دہلی ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ یہ طیارہ 24 جون کی صبح 8:45 بجے عمان (اردن) سے دہلی پہنچا۔ ایک اور بھارتی فضائیہ کی ایک پرواز کے ذریعہ اسرائیل سے 161 ہندوستانی شہریوں پر مشتمل پہلا گروپ منگل کی صبح بحفاظت نئی دہلی پہنچا تھا۔

پبیترا مارگریٹا نے دہلی ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا

مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ امور پبیترا مارگریٹا نے دہلی ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا۔ انہوں نے بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، مجھے خوشی ہے کہ ہم نے اسرائیل سے نکالے گئے 161 ہندوستانی شہریوں کے پہلے گروپ کا بحفاظت استقبال کیا۔ یہ گروپ تھوڑی دیر پہلے دہلی ایئرپورٹ پر پہنچا ہے۔

ہندوستانی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کچھ تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ آپریشن سندھو کا اسرائیل مرحلہ 23 جون کو شروع ہوا، اور آج صبح 8:20 بجے یہ 161 افراد عمان، اردن سے نئی دہلی پہنچے۔ وزیر مملکت نے خود ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی جذبے کے تحت نہ صرف ایران بلکہ اسرائیل سے بھی شہریوں کی واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وطن واپس آنے والے ایک مسافر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، اسرائیل میں حالات انتہائی خراب ہو چکے تھے، لیکن ہندوستانی حکومت نے ہمیں وہاں سے بحفاظت نکالا، جس پر ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ایک اور مسافر نے کہا، جب ہم وہاں سے روانہ ہوئے تو امریکہ کے براہ راست حملے کے بعد حالات اور بھی سنگین ہو گئے تھے۔ میں خود یروشلم میں تھا، جہاں ایرانی حملے میں شدید نقصان ہوا۔

اسرائیل میں پھنسے شہریوں کی واپسی کا عمل شروع کیا گیا

خیال رہے کہ آپریشن سندھو کے تحت ایران سے بھی متعدد ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت واپس لایا جا چکا ہے، اور اب اسرائیل میں پھنسے شہریوں کی واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید پروازوں کے ذریعے وہاں موجود ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ یہ آپریشن نہ صرف حکومت کی تیزی سے ردعمل کی صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ بیرون ملک مقیم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اس کی سنجیدگی کا بھی ثبوت ہے۔

فضائیہ نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ مغربی ایشیا کے کشیدہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر، بھارتی فضائیہ نے اردن اور مصر سے بھارتی شہریوں اور دوست ممالک کے باشندوں کو نکالنے کے لیے مشن شروع کیے۔ IAF قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایمرجنسی میں فوری ردعمل دینے والا ادارہ ہے، اور ہر ضرورت کی گھڑی میں مدد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے مطابق، اسرائیل سے انخلا کا عمل 23 جون کو شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ بیرون ملک بھارتی شہریوں کی سلامتی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسرائیل-ایران تنازع کا پس منظر

یہ تنازع 13 جون کو اس وقت شروع ہوا جب اسرائیل نے ایرانی فوجی اور ایٹمی تنصیبات پر ایک بڑی فضائی کارروائی کی، جسے آپریشن رائزنگ لائن کا نام دیا گیا۔ اس کے جواب میں ایران کی پاسداران انقلاب (IRGC) نے آپریشن ٹرو پرامِس 3 کے تحت ڈرونز اور میزائلوں کی مدد سے اسرائیلی جنگی طیاروں کے ایندھن مراکز اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

کشیدگی اُس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکہ نے اتوار کی صبح آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے تحت ایران کی تین اہم ایٹمی تنصیبات پر ہدفی فضائی حملے کیے۔ جواب میں ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے، جن میں العدید ایئر بیس بھی شامل ہے — جو مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read