وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ریلوے کی وزارت کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جن کی کل لاگت6,405 کروڑ روپے ہے۔ ان میں سے ایک پروجیکٹ کوڈرما-برکاکانا ڈبلنگ (133 کلومیٹر) پروجیکٹ ہے، جو کہ جھارکھنڈ کے کوئلہ پیدا کرنے والے بڑے علاقے سے گزرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پٹنہ اور رانچی کے درمیان سب سے مختصر اور زیادہ موثر ریل لنک کے طور پر کام کرتا ہے۔
دوسرا پروجیکٹ بلاری-چکجاجور ڈبلنگ (185 کلومیٹر) کرناٹک کے بلاری اور چتردرگا اضلاع اور آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع کو محیط ہے۔ دو دونوں پروجیکٹ لائن کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کے ساتھ نقل و حمل میں نمایاں طور پر اضافہ کریں گے، جس کے نتیجے میں ہندوستانی ریلوے کے لیے آپریشنل کارکردگی اور خدمات کی بھروسے میں بہتری آئے گی۔ یہ ملٹی ٹریکنگ تجاویز آپریشن کو ہموار کرنے اور بھیڑ کو کم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پی ایم گتی شکتی پلان کا حصہ ہیں دونوں پروجیکٹ
یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نئے ہندوستان کے وژن کے مطابق ہیں جو علاقے کے لوگوں کو اس علاقے میں جامع ترقی کے ذریعہ ’’آتم نر بھر‘‘ بنائیں گے اور روزگار/خود روزگار کے مواقع میں اضافہ کریں گے۔ یہ پروجیکٹ ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کے لیے پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا نتیجہ ہیں جو مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہوا ہے اور لوگوں، سامان اور خدمات کی نقل و حمل کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ فراہم کرے گا۔
جھارکھنڈ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کی ریاستوں کے سات اضلاع کا احاطہ کرنے والے یہ دونوں پروجیکٹ ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 318 کلومیٹر کا اضافہ کریں گے۔ منظور شدہ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ کنیکٹیویٹی کو تقریباً 1,408 گاؤں، جن کی آبادی تقریباً 28.19 لاکھ ہے، تک بڑھا دیں گے۔ اس کے علاوہ یہ کوئلہ، خام لوہا، تیارا سٹیل، سیمنٹ، کھاد، زرعی اجناس اور پیٹرولیم مصنوعات وغیرہ کی نقل و حمل کے لیے بھی ضروری راستے ہیں۔
مال برداری کی صلاحیت میں ہوگا نمایاں اضافہ
صلاحیت میں اضافے کے کاموں کے نتیجے میں 49 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن سالانہ) کی اضافی مال برداری ہوگی۔ ان پروجیکٹوں کے ذریعے ریلوے کے ماحول دوست اور توانائی کے موثر ذرائع آمدورفت کی وجہ سے، آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے اور ملک کی لاجسٹکس لاگت کو کم کرنے، تیل کی درآمد (52 کروڑ لیٹر) اور کم کاربن اخراج (264 کروڑ کلوگرام) میں بھی مدد ملے گی جو کہ 11 کروڑ درخت لگانے کے برابر ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



