Bharat Express DD Free Dish

Railway Projects

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ریلوے کے تین بڑے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لاگت تقریباً 23,437 کروڑ روپے ہے۔ وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف ملک کے انفراسٹرکچر کو مضبوطی ملے گی بلکہ اقتصادی ترقی کو بھی رفتار حاصل ہوگی۔

مرکزی حکومت کا ریلوے نیٹ ورک توسیع منصوبہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات اور چھتیس گڑھ کے 18 اضلاع میں ریل رابطہ مضبوط ہوگا۔ تقریباً 86 لاکھ افراد کو براہ راست فائدہ ملنے کی امید۔

حکومت کے مطابق لائن کی گنجائش بڑھنے سے ریل آمدورفت میں تیزی، سپلائی چین کا بہتر انتظام اور بھارتی ریلوے کی آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی نے واضح کیا کہ ان منصوبوں سے کوئلہ، کنٹینرز، سیمنٹ، زرعی اجناس، آٹوموبائل، پیٹرولیم مصنوعات، لوہا اور اسٹیل سمیت دیگر اشیا کی نقل و حمل مزید مؤثر اور تیز ہو جائے گی۔

یہ منصوبے وزیر اعظم مودی کے ’’وکست بھارت‘‘ وژن کا حصہ ہیں، جن کا مقصد جامع ترقی، سازگار رسدی مواصلات اور لوگوں کو ’’آتم نربھر‘‘ بنانے کے ذریعے خطوں میں معاشی نمو کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ریلوے کی وزارت کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جن کی کل لاگت6,405 کروڑ روپے ہے۔

مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے چار اضلاع پر محیط یہ پروجیکٹ ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 176 کلومیٹر کا اضافہ کریں گے۔

شمالی ریلوے سے موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر اعظم مودی 10 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے علاوہ 4 موجودہ وندے بھارت ٹرینوں کو بھی سفر میں توسیع کی جائے گی