Bharat Express

IPL 2025 First Match KKR vs. RCB: سج چکا ہے میدان، کوہلی برپائیں گے قہر یا ورون اڑائیں گے ہوش؟

کولکاتہ نائٹ رائڈررس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے درمیان آئی پی ایل 2025 کا پہلا میچ آج، کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں وراٹ کوہلی کا ریکارڈ کافی بہتر رہا ہے وہ کے کے آر کے خلاف اسی میدان پر سنچری بھی بنا چکے ہیں

کولکاتہ نائٹ رائڈرس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے مابین آئی پی ایل 2025 کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ آج  شام ساڑھے سات بجے سے ایڈن گارڈن میں ہوگا۔ اجنکیا رہانے کی قیادت میں کے کے آر کافی مضبوط  ہے جبکہ آرسی بی بھی نئے رنگ میں نظر آرہی ہے۔ اس بار آرسی بی قیادت رجت پاٹیدار کررہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے ریکارڈس پر نظر ڈالیں تو کولکاتہ کا پلڑا بھاری ہے۔ رائل چیلنجرس کی بات کریں تو اس کے پاس کئی بہترین کھلاڑی موجود ہیں جو میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔ سیزن کے پہلے میچ کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے۔ کولکاتہ میں جمعہ کے روز کافی بارش ہوئی ہے اور ہفتے کی صبح بھی بارش ہوئی۔ اگر میچ کے دوران بارش ہوئی تو افتتاحی تقریب کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

وراٹ کوہلی کا چلے گا بلہ یا ورون لیں گے وکٹ

آرسی بی اور کے کے آر دونوں کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں۔ لہٰذا میچ میں زبردست مقابلے کی امید کی جارہی ہے۔ ایڈن گارڈنس میں وراٹ کوہلی کا ریکارڈ کافی اچھا رہا ہے۔ وہ یہاں آئی پی ایل میں سنچری بھی لگا چکے ہیں۔ کرشمائی اسپنر ورون چکرورتی ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ ورون نے آئی پی ایل میں ابھی تک 31 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 36 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دونوں ٹیموں کا کیسا رہا ہے ریکارڈ؟

KKR اور RCB کے درمیان اب تک کل 34 میچ کھیلے گئے ہیں جس میں سے کولکاتہ نے 20 جبکہ بنگلور نے 14 میچ جیتے ہیں۔ کرس گیل اور سنیل نارائن نے دونوں کے درمیان ہونے والے میچوں میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے چار۔ چار مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

کئی کھلاڑی آر سی بی کے خلاف ریکارڈ توڑ سکتے ہیں

سنیل نارائن کے پاس چھکوں کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 97 چھکے لگائے ہیں۔ نارائن 3 چھکے لگاتے ہی اپنی چھکوں کی سنچری مکمل کر لیں گے۔ نارائن KKR کے لیے 200 وکٹیں بھی مکمل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں مزید 2 وکٹیں حاصل کرنی ہوں گی۔ آندرے رسل 2500 رنز مکمل کرنے کے قریب ہیں جس کے لیے انہیں صرف 16 رنز درکار ہیں۔

کے کے آر اور آر سی بی میچ کے لیے ممکنہ 12 کھلاڑی

کولکتہ نائٹ رائیڈرز: سنیل نارائن، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، اجنکیا رہانے (کپتان)، وینکٹیش ائیر، انگکرش رگھوونشی، رنکو سنگھ، آندرے رسل، رمندیپ سنگھ، اسپینسر جانسن، ویبھو اروڑہ، ہرشت رانا اور ورون چکرورتی

رائل چیلنجرز بنگلور: فل سالٹ، وراٹ کوہلی، دیودت پڈیکل، رجت پاٹیدار (کپتان)، لیام لیونگسٹون، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ٹم ڈیوڈ، کرونل پانڈیا، بھونیشور کمار، جوش ہیزل ووڈ، یش دیال، سویش شرما / رسخ سلام دار

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read