دہلی کی تمام 70 اسمبلی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس دوران کچھ سیٹوں پر نتائج کا بھی اعلان ہونا شروع ہوگیا ہے، اور نتائج میں بھی عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے چونکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت یعنی اروند کجریوال اور منیش سسودیا الیکشن ہار چکے ہیں ،اپنی سیٹ بچانے میں ناکام ہوگئے ہیں ،البتہ موجودہ وزیراعلیٰ آتشی مارلینا کالکاجی سے اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ہوگئی ہیں ،وہیں عام آدمی پارٹی کے امیدور کلدیپ کمار کونڈلی سے جیت درج کرچکے ہیں ۔6293ووٹوں سے انہوں نے جیت درج کی ہے۔ وہیں کستوربا نگر سے بی جے پی امیدوار نیرج بسویا نے جیت درج کرلی ہے۔ جنگ پورا سے منیش سسودیا 600 ووٹوں سے ہار گئے ہیں ،یہاں سے بی جے پی کے تروندر سنگھ ماروا نے سسودیا کو ہرا یا ہے۔
#WATCH | AAP candidate from Jangpura constituency, Manish Sisodia concedes defeat, says, “Party workers fought well; we all did hard work. People have supported us as well. But, I lose by 600 votes. I congratulate the candidate who won. I hope he will work for the constituency.” https://t.co/szW8leInSp pic.twitter.com/B1VVvsbfNI
— ANI (@ANI) February 8, 2025
کجریوال اور سسودیا کو ملی ہار
منیش سسودیا کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال نئی دہلی کی سیٹ بچانے میں ناکام ہوگئے ہیں ،یہاں سے بی جے پی کے پرویش ورما نے کجریوال کو ہرا یا ہے۔کجریوال یہاں تین ہزار 182ووٹوں سے ہار گئے ہیں ۔وہیں آتشی مارلینا جو کالکاجی سیٹ سے امیدوار تھیں ،انہوں نے جیت درج کرلی ہے۔یہاں بی جے پی کے امیدوار رمیش بدھوڑی کو شکست ملی ہے۔راجندر نگر سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار درگیس پاٹھک کو بھی شکست ملی ہے۔ اب تک کے نتائج میں عام آدمی پارٹی کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
