Bharat Express

Delhi LG writes to Police Commissioner: دہلی ایل جی نے پولیس کمشنر کو لکھا خط، کہا- غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم کریں شروع

ایل جی  کی طرف سے کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک سنجیدہ مجرمانہ واقعہ  کا حوالہ دیا جس میں ایک بنگلہ دیشی شہری مبینہ طور پر ایک گھر میں گھسنے کے بعد مجرمانہ حملے میں ملوث تھا۔

لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ

نئی دہلی: لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے دہلی پولیس کمشنر کو قومی دارالحکومت میں رہنے والے بنگلہ دیشی اور روہنگیا دراندازوں کی شناخت کے لیے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مہاراشٹر میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم  کے بنگلہ دیشی ہونے کے ثبوت ملنے کے بعد تمام ریاستیں الرٹ موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔  دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے پولیس کمشنر کو خط لکھ کر غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔  ایل جی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بنگلہ دیشی بھی دہلی میں جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں۔  اس لیے دہلی پولیس کو غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم شروع کرنی چاہیے اور ہر کسی کی جانچ ہونی چاہیے۔

  ایل جی  کی طرف سے کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک سنجیدہ مجرمانہ واقعہ  کا حوالہ دیا جس میں ایک بنگلہ دیشی شہری مبینہ طور پر ایک گھر میں گھسنے کے بعد مجرمانہ حملے میں ملوث تھا۔ خط کے مطابق،  ملزم، جس نے مبینہ طور پر سیف علی خان کو 16 جنوری کو ممبئی کے ان کے فلیٹ میں کئی بار چاقو  مارا تھا،  وہ فرضی شناخت کے تحت رہ رہا تھا اور ایک ریسٹورنٹ میں ملازم تھا۔  ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر قانونی تارکین وطن کو اکثر دکاندار اور دیگر رہائشی مزدور اور گھریلو ملازم کے طور پر مقررہ کم از کم اجرت سے کم اجرت پر  نوکری دیتے ہیں۔

ایل جی نے کہا، یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ایک منظم سنڈیکیٹ اور مفاد پرست گروہ ہیں جو آدھار کارڈ،  ووٹر شناختی کارڈ اور راشن کارڈ جیسے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر ایسے تارکین وطن کی آباد کاری اور ملازمت میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔  غیر قانونی سرگرمیوں میں غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا تارکین وطن کے ملوث ہونے سے انکارنہیں کیا جا سکتا،  اور ہدایت کی کہ مشن موڈ پر ایسے ’دراندازوں‘ کی شناخت کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی جائے۔

بھارت ایکسپریس ۔