اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اسرائیل مسلسل حماس پر حملے کررہا ہے۔ اس حملے میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46,000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ وزارت نے 15 ماہ سے چل رہی جنگ میں مہلوکین کی تعداد کے بارے میں جانکاری شیئر کی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں اب تک 46,006 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں اور 109,378 زخمی ہوئے ہیں۔
مہلوکین میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مہلوکین میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ وزارت نے حالانکہ یہ نہیں بتایا کہ مہلوکین میں کتنے جنگجو اورکتنے شہری تھے۔ اسرائیلی فوج نے بغیر کوئی ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ اس نے 17,000 سے زیادہ مبینہ دہشت گردوں (حماس جنگجوؤں) کو مارگرایا ہے۔
ملبے میں دبے ہیں ہزاروں لوگ