الزامات، تکرار، عدم اعتماد اور پھر گرمجوشی سے ملاقات… پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا یہ منظر جمہوری سیاست کی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے۔ پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں کئی لیڈروں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی لیکن سب سے زیادہ زیر بحث موضوع راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکر اور کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے کے درمیان تنا تنی تھا۔ نتیجے میں جگدیپ دھنکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی پیش کیا گیا۔ لیکن منگل کو دھنکراور کھرگے کے درمیان پارلیمنٹ میں گرمجوشی سے ملاقات دیکھنے میں آئی۔ دونوں کو ایک دوسرے سے ملتے ہوئے مسکراتے ہوئے اور بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔حالانکہ اس ملاقات کے دوران کانگریس چیف وہپ جئے رام رمیش اور وہپ ڈاکٹر ناصر حسین بھی ان کے ساتھ تھے۔یہ ملاقات راجیہ سبھا چیئرمین کی دعوت پر ہوئی ہے۔ انہوں نے ہی تینوں رہنماوں کو مدعو کیا تھا۔
LOP Shri Mallikarjun Khargeji, Chief Whip Shri Jairam Rameshji & Whip Dr Naseer Hussain met Rajya Sabha Chairman Shri Jagdeep Dhankarji on his invitation.@kharge @Jairam_Ramesh pic.twitter.com/E3Gqm2aiRc
— Dr Syed Naseer Hussain,MP Rajya Sabha (@NasirHussainINC) December 17, 2024
اس ملاقات کے بعد نائب صدر نے تصویر شیئر کی ہے ۔پارلیمنٹ میں ہونے والی میٹنگ کی یہ تصویر نائب صدر کے اپنے ایکس ہینڈل سے شیئر کی گئی ہے۔ دونوں کو مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ تصویر اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ پچھلے کچھ دنوں سے کھرگے اور دھنکر کے درمیان ایوان میں کئی بار گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی ہے۔ دونوں کے درمیان بحث ایک مزدور اور کسان کے بیٹے کی بحث تک پھیل گئی۔
Hon’ble Chairman of Rajya Sabha, Shri Jagdeep Dhankhar interacted with Hon’ble Leader of Opposition (Rajya Sabha), Shri Mallikarjun Kharge Ji in his chamber at Parliament House today. #RajyaSabha @kharge @INCIndia pic.twitter.com/jCVuwXkda7
— Vice-President of India (@VPIndia) December 17, 2024
راجیہ سبھا میں جمعہ کو راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکر اور اپوزیشن لیڈر کھرگے کے درمیان گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی، ایوان کی کارروائی کے دوران چیئرمین دھنکر اپوزیشن پر برہم ہوگئے اور کہا کہ میں نے آپ کو بہت برداشت کیا لیکن آپ کو کسان کا بیٹا برداشت نہیں ہورہا ہے۔یہ سنتے ہی اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے فوراً کہا کہ اگر آپ کسان کے بیٹے ہیں تو میں بھی مزدور کا بیٹا ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔