Bharat Express

Syed Naseer Hussain

گزشتہ مہینے 14 فروری کو کانگریس پارٹی میں انتظامی سطح پر بڑے رد وبدل کئے گئے تھے۔ کانگریس نے کئی سینئر اور تجربہ کار لیڈروں کو نئے جنرل سکریٹری اور انچارج کے طور پر بڑی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔ کانگریس صدرملکارجن کھڑگے نے کل تیرہ ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے انچارجوں کا تقرر کیا۔ پارٹی نے بہار، پنجاب اور مدھیہ پردیش سمیت 11 ریاستوں میں نئے انچارجوں کا تقرر کیا۔

کرناٹک کے سینئر لیڈر بی کے ہری پرساد کو ہریانہ کا انچارج اور راجستھان کے سینئر لیڈر ہریش چودھری کو مدھیہ پردیش کا انچارج بنایا گیا ہے۔ میناکشی نٹراجن کو تلنگانہ کا انچارج بنایا گیاہے۔ رجنی پاٹل کو ہماچل پردیش، چندی گڑھ کا انچارج بنایا گیا ہے۔

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2024 پر تبادلہ خیال کے لئے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کے رکن اور کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ناصرحسین نے اپوزیشن کے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کرنے کے بعد کہا کہ وقف ترمیمی بل پر آج پیش ہوئی جے پی سی رپورٹ پوری طرح سے …

بدھ کے روز امرتسر کے سری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 104 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایک امریکی فوجی طیارہ پہنچا۔ ان مہاجرین میں سے 30 کا تعلق پنجاب سے، 33 کا ہریانہ اور گجرات سے، تین کا تعلق مہاراشٹر اور اتر پردیش سے ہے جبکہ دو کا تعلق چنڈی گڑھ سے ہے۔ ان میں 19 خواتین اور 13 نابالغ بچے بھی شامل ہیں۔

جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ بل میں 572 ترامیم کی تجاویز پیش کی گئیں تھی جن میں سے 44 ترامیم پر بحث ہوئی اور اکثریت کی بنیاد پر کمیٹی نے این ڈی اے اراکین کی 14 ترامیم کو منظور کر لیا۔

سید ناصرحسین نے کہا کہ مجھے حیرانی تب ہوئی جب بی جے پی کے ممبران نے ایوان میں کہا کہ آئین سے اوپر شرعیہ کو رکھا گیا۔ میں ان کا دھیان آرٹیکل25-26 کی طرف دلانا چاہوں گا،جس میں صرف اسلام کے لئے نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لئے مذہبی آزادی کا حق دیا گیاہے۔

دونوں کو ایک دوسرے سے ملتے ہوئے مسکراتے ہوئے اور بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔حالانکہ اس ملاقات کے دوران  کانگریس چیف وہپ جئے رام رمیش اور وہپ ڈاکٹر ناصر حسین بھی  ان کے ساتھ تھے۔یہ ملاقات راجیہ سبھا چیئرمین کی دعوت پر ہوئی ہے۔

ای وی ایم پر سپریم کورٹ جانے کے سوال ہر انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کے خلاف ہم کل بھی آواز اٹھا رہے تھے اور آج بھی اٹھا رہے ہیں ،چونکہ انتخابات میں ووٹنگ فیصد ہوتی کچھ ہے،بتائی کچھ اور جاتی ہے اور نکل کر کچھ اور آتی ہے۔

سکھ پگڑی سے متعلق راہل گاندھی کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے سید ناصر حسین نے کہا کہ وہ جس طرح کے بل لائے ہیں، وہ کون سا شعبہ ہے جہاں 2014 سے اب تک انہوں نے اچھا کام کیا ہے؟ زرعی شعبہ، پیداوار ہر سال کم ہو رہی ہے۔ برآمدات کم ہو رہی ہیں۔ صنعتی پیداوار کم ہو رہی ہے۔

بی جے پی تحقیقات مکمل ہونے تک حسین پر حلف نہ لینے کے لیے دباؤ ڈالے گی۔ وجیندرا نے سوال کیا کہ حکومت اس واقعہ پر سرکاری ایف ایس ایل کی رپورٹ کو عام کیوں نہیں کررہی ہے۔