ڈاکٹر ناصر حسین نے راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔
نئی دہلی: راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر ناصر حسین نے انہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کا جنرل سکریٹری بنائے جانے پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ میں پارٹی امور کو سنبھالنے کے بارے میں راہل گاندھی کی رہنمائی حاصل ہوئی ہے۔
ڈاکٹر ناصر حسین نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں کہا، ’’اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے طور پر میری تقرری میں راہل گاندھی کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم نے جموں کشمیر اور لداخ میں پارٹی امور کو سنبھالنے کے بارے میں بھی ان کی رہنمائی حاصل ہوئی۔
Thanked Shri Rahul Gandhiji for his support & encouragement in my appointment as the General Secretary of AICC. Also got his guidance regarding handling of party affairs in J& K and Ladakh . pic.twitter.com/iZzPDYyDL6
— Dr Syed Naseer Hussain,MP Rajya Sabha (@NasirHussainINC) March 3, 2025
بتا دیں کہ گزشتہ مہینے 14 فروری کو کانگریس پارٹی میں انتظامی سطح پر بڑے رد وبدل کئے گئے تھے۔ کانگریس نے کئی سینئر اور تجربہ کار لیڈروں کو نئے جنرل سکریٹری اور انچارج کے طور پر بڑی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔ کانگریس صدرملکارجن کھڑگے نے کل تیرہ ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے انچارجوں کا تقرر کیا۔ پارٹی نے بہار، پنجاب اور مدھیہ پردیش سمیت 11 ریاستوں میں نئے انچارجوں کا تقرر کیا۔
ڈاکٹر ناصر حسین کو دی گئی بڑی ذمہ داری
کانگریس تنظیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو پنجاب کا جنرل سکریٹری انچارج اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ناصر حسین کو جموں و کشمیر اور لداخ کا جنرل سکریٹری انچارج مقرر کیا گیا۔ یوپی کانگریس کے سابق صدر اجے کمار للو کو قومی ٹیم میں جگہ دی گئی اور انہیں اڈیشہ کا انچارج بنایا گیا۔
Hon’ble Congress President Shri @kharge has appointed the following party functionaries as AICC General Secretaries/In-charges of the respective States/UTs, with immediate effect. pic.twitter.com/zl8Y0eP5ZM
— Congress (@INCIndia) February 14, 2025
دوسری جانب بہار میں اس سال کے آخر تک انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں کانگریس نے کرشنا الاورو کو بہار کا انچارج مقرر کیا ہے، جو اب تک یوتھ کانگریس کے انچارج تھے۔ کرناٹک کے سینئر لیڈر بی کے ہری پرساد کو ہریانہ کا انچارج اور راجستھان کے سینئر لیڈر ہریش چودھری کو مدھیہ پردیش کا انچارج بنایا گیا ہے۔ میناکشی نٹراجن کو تلنگانہ کا انچارج بنایا گیاہے۔ رجنی پاٹل کو ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ انہیں راجیو شکلا کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ کانگریس نے کے راجو کو جھارکھنڈ کا انچارج بنایا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
