Bharat Express

Delhi MCD Standing Committee Election: عام آدمی پارٹی-کانگریس کے کونسلروں کے بغیر الیکشن، تاریخ میں پہلی بار ہوا ایسا الیکشن

ایم سی ڈی کی تاریخ میں ایسا پہلی بارہورہا ہے کہ اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی اورکانگریس حصہ نہیں لے رہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی اورکانگریس کونسلروں کے بغیریہ الیکشن کرایا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی اس الیکشن کے خلاف عدالت جاسکتی ہے کیونکہ اس نے غیرآئینی بتایا ہے۔

ایم سی ڈی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے بغیر الیکشن ہو رہا ہے۔

دہلی میونسپل کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے الیکشن کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ ایم سی ڈی کی تاریخ میں ایسا پہلی بارہورہا ہے کہ اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی اورکانگریس حصہ نہیں لے رہی ہیں۔ جس کے بعد عام آدمی پارٹی اورکانگریس کونسلروں کے بغیریہ الیکشن کرایا جا رہا ہے۔ ایم سی ڈی کے ایڈیشنل کمشنرآئی اے ایس افسرجتیندریادوکی صدارت میں الیکشن ہورہا ہے، کمشنرنے میئراور ڈپٹی میئرکی عدم موجودگی میں پریزائیڈنگ آفیسربنایا ہے۔

ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کے الیکشن میں بی جے پی نے عام آدمی پارٹی چھوڑکرآئے سندرسنگھ کوامیدواربنایا ہے۔ وہیں، عام آدمی پارٹی نے نرملا کماری کوامیدواربنایا تھا۔ حالانکہ عام آدمی پارٹی اس الیکشن کوغیرقانونی اورغیرآئینی بتاکرالیکشن میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی اورمیئرالیکشن کے خلاف عدالت جاسکتی ہے۔ دہلی کی میئر، ڈپٹی میئربھی ایوان میں موجود نہیں ہیں۔ ریٹرننگ آفیسرآئی اے ایس افسر جتیندریادوالیکشن کروا رہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن نے ایوان کو بتایا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے الیکشن کے لئے سندرسنگھ اورنرملا کماری کی پرچہ نامزدگی موصول ہوئی۔ دونوں پرچہ نامزدگی درست ہیں۔ اگرکوئی اپنا نام واپس لینا چاہتے ہیں تونام واپس لے سکتے ہیں۔ الیکشن کے لئے کل ڈھائی گھنٹے کا وقت مقررکیا گیا ہے۔

آج ہونے والا الیکشن غیرآئینی: عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی نے پہلے ہی اعلان کیا کہ آج دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کے الیکشن میں وہ حصہ نہیں لے گی۔ میئرنے کہا کہ آج ہونے والا الیکشن غیرآئینی اورغیر قانونی ہے۔ اس سے متعلق میئرنے کمشنرکوخط لکھا ہے۔ میئر 5 اکتوبرکوہی الیکشن کرائیں گی۔ اگرآج الیکشن ہوتے ہیں توعام آمی پارٹی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پرغورکرے گی۔ عام آدمی پارٹی نے کہا کہ بی جے پی الیکشن میں ہارکوہضم نہیں کرپا رہی ہے اورانتظامیہ کا غلط استعمال کرکے ایم سی ڈی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ اس الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے تین کونسلروں نے بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔

واضح رہے کہ 18 اراکین والی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ایک خالی پڑے عہدے کوبھرنے کے لئے الیکشن ہو رہا ہے، جوکہ بی جے پی کونسلرکمل جیت سہراوت کے مغربی دہلی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن جیت کررکن پارلیمنٹ بننے کے بعد استعفیٰ دینے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

بھارت ایکسپریس