Bharat Express

Jay Shah Reveals Criteria India Comeback:جے شاہ نے بتایا کہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ سے کیوں ملی چھوٹ ؟

جےشاہ نے اس وقت رویندرا جڈیجا کو فون کیا اور کہا کہ ٹیم انڈیا میں واپسی کے لیے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

جے شاہ نے بتایا کہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ سے کیوں ملی چھوٹ ؟

حال ہی میں دلیپ ٹرافی کا آنے والا سیزن بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 5 سے 22 ستمبر تک کھیلا جائے گا ،جس میں ہندوستانی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس بات پر بہت زور دیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلنی چاہیے۔ ادھر بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے راز  سے پردا اٹھاتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہوجاتا ہے تو وہ ٹیم انڈیا میں واپسی کیسے کرسکتا ہے؟

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے جے شاہ نے ایک پرانا واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ رویندرا جڈیجا 2022 کے ایشیا کپ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ جےشاہ نے اس وقت رویندرا جڈیجا کو فون کیا اور کہا کہ ٹیم انڈیا میں واپسی کے لیے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ اس وجہ سے، رویندرا جڈیجا نے اس وقت رنجی سیزن میں سوراشٹرا کے لیے کھیلا اور بعد میں بارڈر-گواسکر ٹرافی 2022 کے لیے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کی تھی۔

قوانین سخت ہیں

جے شاہ نے کہا کہ ہم نے کچھ سخت قوانین بنائے ہیں، جب رویندرا جڈیجا زخمی ہوئے تو میں نے انہیں بلایا اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو کہا، اب یہ اصول بن گیا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی جو انجری کی وجہ سے باہر ہوتا ہے، وہ  ٹیم انڈیا میں تبھی واپس آ سکتا ہے۔ جب وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی فٹنس ثابت کرےہے۔

وراٹ اور روہت کو  کیوں ملی چھوٹ ؟

حال ہی میں وراٹ  کوہلی اور روہت شرما کے دلیپ ٹرافی میں کھیلنے کی خبریں عروج پر تھیں، لیکن رپورٹ کے مطابق یہ دونوں سینئر بھارتی کھلاڑی آئندہ ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلیں گے۔ اس پر جے شاہ نے کہا کہ وراٹ اور روہت کے زخمی ہونے کا خطرہ ہے اور ٹیم انتظامیہ کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کو بھی ذہن میں رکھنا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read