الیکشن کمیشن
Lok Sabha Election Result 2024: لوک سبھا انتخابات 2024 کے ووٹوں کی گنتی سے پہلے، الیکشن کمیشن آج یعنی پیر (3 جون 2024) کو ایک پریس کانفرنس کرے گا۔ اس پریس کانفرنس کا اہتمام دہلی میں 12:30 بجے سے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے میڈیا کو دعوت نامہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کو دیے گئے اس دعوت نامے میں لکھا گیا ہے، ’’2024 کے عام انتخابات پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پریس کانفرنس‘‘۔ ملک کی انتخابی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہو گا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے اختتام پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔
جئے رام رمیش سے پوسٹ پر طلب کیں تفصیلات
اس سے قبل اتوار کو الیکشن کمیشن نے کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش سے ان کے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے عوامی بیان کے لیے حقائق پر مبنی معلومات اور تفصیلات طلب کی تھیں جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ووٹوں کی مقررہ گنتی(4 جون) سے کچھ دن پہلے 150 ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو کالیں کی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید ضروری کارروائی کے لیے جے رام رمیش سے 2 جون 2024 کی شام تک جواب طلب کیا۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے سات مرحلوں پر مشتمل ووٹنگ کا عمل ہفتہ (1 جون 2024) کو ختم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں- Rajgarh Accident: راجستھان سے آ رہی باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی راج گڑھ میں الٹ گئی، 15 افراد ہلاک
زیادہ تر ایگزٹ پولز میں این ڈی اے کو بھاری اکثریت حاصل
ووٹنگ کے آخری مرحلے کے اختتام کے بعد زیادہ تر ایگزٹ پولس نے پیش گوئی کی ہے کہ حکمراں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اس الیکشن میں 2019 کے اپنے ریکارڈ سے بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ 2019 میں این ڈی اے اتحاد نے 352 سیٹیں جیتی تھیں۔ دو ایگزٹ پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی اس بار 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں جیتی گئی 303 سیٹوں سے زیادہ سیٹیں جیت سکتی ہے۔ اگر 4 جون کو نتائج ایگزٹ پول کے مطابق آتے ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تین بار وزیر اعظم بننے والے پہلے وزیر اعظم بن جائیں گے۔
-بھارت ایکسپریس