Bharat Express

Election Comission

الیکشن کمیشن نے الیکشن عمل کو منصفانہ بنائے رکھنے کے لئے اعلیٰ لیڈران کو نوٹس جاری کیا، کئی کے خلاف ایف آئی آر درج کیں اور اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کو دیے گئے اس دعوت نامے میں لکھا گیا ہے، ’’2024 کے عام انتخابات پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پریس کانفرنس‘‘۔ ملک کی انتخابی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہو گا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے اختتام پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔

اتوار کو I.N.D.I.A بلاک کے وفد کی الیکشن کمیشن کے فل بنچ سے ملاقات کے چند گھنٹے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا وفد بھی پولنگ باڈی کے دفتر پہنچا۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی قیادت میں وفد بشمول مرکزی وزیر پیوش گوئل، سنجے میوکھ اور اوم پاٹھک نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔

سپریم کورٹ میں ایسوسی ایشن فارڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی عرضی پرسماعت ہو رہی ہے۔ اے ڈی آرنے گزشتہ کچھ مرحلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹنگ کا آخری فیصد جاری کرنے میں ہوئی تاخیرکا موضوع اٹھایا ہے۔ اے ڈی آرنے اپنی عرضی میں سپریم کورٹ سے اس سلسلے میں ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مختلف تنظیموں اور بہت سے لوگوں نے الیکشن کمیشن میں شکایات درج کرائی ہیں۔ لیکن الیکشن کمیشن وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کوئی موثر کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس بیان کا نوٹس لیتے ہوئے روی کے خلاف ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ میں دی گئی ہدایات کے مطابق کارروائی شروع کی گئی ہے۔

لوک سبھا الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن یہ یقینی بنانے میں مصروف ہے کہ ووٹنگ منصفانہ طریقے سے ہو۔ ساتھ ہی کسی بھی ریاست میں تشدد نہ ہونے پائے۔

میڈیا کے لیے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ اشتہارات کو خبر کے طور پر دکھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قائدین کو ایک دوسرے پر ذاتی حملوں سے گریز کرنا ہو گا۔

کمار کے مطابق، کمیشن نے 17 لوک سبھا انتخابات، 16 صدارتی انتخابات اور 400 سے زیادہ اسمبلی انتخابات کرائے ہیں۔ سی ای سی نے کہا کہ 97.8 کروڑ اہل ووٹر ہیں جن میں سے 49.72 کروڑ مرد ووٹر اور 47.1 کروڑ خواتین ووٹر ہیں۔

الیکشن کمیشن نے آج لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرراجیوکماراورالیکشن کمشنر سکبھیر سندھو اورگیانیش کمار نے میڈیا کو خطاب کیا۔