عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھارکن سواتی مالیوال کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں جانچ چل رہی ہے ،اس بیچ انہوں نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی حال میں راجیہ سبھا سے استعفیٰ نہیں دوں گی۔ سواتی مالیوال سے جب پوچھا گیا کہ آپ سے راجیہ سبھا کی سیٹ چھوڑنے اور استعفیٰ دینے کیلئے کہا گیا اور اس کیلئے آپ نے انکار کردیا جس کے بعد مارپیٹ کا یہ معاملہ سامنے آیا ،کیا اس میں راجیہ سبھا سیٹ ہی اہم وجہ ہے؟ سواتی مالیوال نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ لوگ پیار سے مانگتے تو میں استعفیٰ کیا ،اپنی جان دے دیتی، مجھے نہیں معلوم کہ یہ مارپیٹ کی وجہ ہے یا نہیں ،لیکن ایک بات اب میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ اب میں کسی بھی حال میں راجیہ سبھا سے استعفیٰ نہیں دوں گی۔ بلکہ اور مضبوطی کے ساتھ کام کروں گی۔
#WATCH | “…Agar meri Rajya Sabha ki seat unhe chahiye thi, woh pyaar se maangte toh main jaan de deti, MP toh bohot choti baat hain… Ab chaahe duniya ki koi bhi shakti lag jaye main resign nahi karungi”…says AAP Rajya Sabha MP Swati Maliwal pic.twitter.com/2mYqoK5nYM
— ANI (@ANI) May 23, 2024
دہلی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ میں کسی کو بھی کلین چٹ نہیں دے رہی ہوں، جس وقت میرے ساتھ مارپیٹ ہوئی، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال گھرمیں موجود تھے۔ انہوں نے ویبھو کمارنے میرے ساتھ مارپیٹ کی، مجھے بری طرح سے گھسیٹا اور چلانے کے بعد بھی مجھے مدد نہیں ملی۔
سواتی مالیوال نے اس سانحہ کے بعد پہلی بارانٹرویودیا ہے۔ نیوزایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ 13 مئی کوصبح تقریباً 9 بجے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پرپہنچی تھی، وہاں پر اسٹاف نے ڈرائننگ روم میں بٹھایا۔ اسی وقت ویبھو کماروہاں پرآتے ہیں، انہوں نے ہاتھ چھوڑ دیا۔ انہوں نے 8-7 تھپڑمارے۔ جب میں نے انہیں دھکا دینے کی کوشش کی تو انہوں نے میرا پیر پکڑلیا۔ مجھے نیچے گھسیٹ دیا۔
سواتی مالیوال نے کہا، “میرا سرٹیبل سے ٹکرا گیا۔ میں نیچے گرگئی۔ پھرانہوں نے مجھے لاتوں سے مارنا شروع کیا۔ میں بہت زور سے چلائی، لیکن کوئی مدد کے لئے نہیں آیا۔” انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا، “میں نے یہ نہیں سوچا کہ میرا کیا ہوگا۔ میرے کیریئر کا کیا ہوگا۔ میرے ساتھ یہ لوگ کیا کریں گے۔ میں نے صرف یہ سوچا کہ جو چیز میں نے ساری خواتین کو بولی ہے کہ آپ ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہو… آپ کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے تو ضرور لڑو تو آج میں خود کیسے نہیں لڑسکتی۔
بھارت ایکسپریس۔