Bharat Express

Swati Maliwal Case

عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال نے کہا کہ جب ویبھو کمار نے مجھے اروند کیجریوال کے ڈرائنگ روم میں بری طرح مارا تو وہ مجھے بچانے نہیں آئے۔ یہ بھی کہا کہ کیجریوال نے نہ مجھے کال کیا  اور نہ ہی مجھ سے ملنے آئے۔ انہوں نے میرے ساتھ کہیں …

راجیہ سبھا کے رکن مالیوال پر 13 مئی کو وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا تھا۔ کمار کے وکیل نے اپنے موکل سے حراست میں پوچھ گچھ کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کے پاس حملہ کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

تیس ہزاری کورٹ میں آج عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال سے مارپیٹ معاملے میں ویبھو کمار کی ضمانت عرضی پر سماعت ہوئی، لیکن عدالت نے اسے خارج کردیا۔

سواتی مالیوال نے اس سانحہ کے بعد پہلی بارانٹرویودیا ہے۔ نیوزایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ 13 مئی کوصبح تقریباً 9 بجے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پرپہنچی تھی، وہاں پر اسٹاف نے ڈرائننگ روم میں بٹھایا۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پرسنل سکریٹری بیبھاو کمار پر عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سواتی مالیوال پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

سواتی مالیوال نے الزام لگایا ہے کہ 13 مئی کو دہلی کے سی ایم ہاؤس میں ان کے ساتھ حملہ کیا گیا تھا۔ مالیوال کا کہنا ہے کہ کیجریوال کے ساتھی وبھو کمار نے انہیں مارا پیٹا اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔ دہلی پولیس میں درج ایف آئی آر کے بعد ہفتہ کو وبھو کمار کو گرفتار کیا گیا تھا۔

قیصرگنج سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے سواتی مالیوال کے معاملے پرردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جیسا بوتا ہے، ویسا ہی سامنے آتا ہے۔

دہلی پولیس نے یہ بھی کہا کہ فون کا پاس ورڈ ابھی تک ہمیں نہیں دیا گیا، اس لیے موبائل کھولنے کے لیے اسے کسی ماہر کو دینا ہوگا، اس کی موجودگی کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران ویبھو کے وکیل نے کہا کہ انہیں ویبھو کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ سواتی مالیوال پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔

راگھو چڈھا کا شمار عام آدمی پارٹی کے ان لیڈروں میں ہوتا ہے جو بی جے پی کے خلاف تند و تیز بیانات دیتے ہیں۔ ان کے اسی انداز کو دیکھ کر عام آدمی پارٹی نے راگھو چڈھا پر اعتماد ظاہر کیا تھا اور انہیں راجیہ سبھا بھیج دیا تھا۔