بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے اور مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے جمعرات کے روز مرکزی وزیر صحت اور فلاح وبہبود منسکھ منڈاویا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سینئر صحافی اوپیندر رائے نے مرکزی وزیر کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لئے مدعو کیا۔
سینئرصحافی اوپیندر رائے نے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے بھارت ایکسپریس نیوز چینل کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے چینل کے مستقبل اور اس کے منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے نے چھتیس گڑھ کی گورنر کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور ’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔
اس سے قبل، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے بدھ کے روز چھتیس گڑھ کی گورنر انوسوئیا ائیکے سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران سینئر صحافی اوپیندر رائے نے چھتیس گڑھ کی گورنر کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لئے مدعو کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے چینل کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے نے چھتیس گڑھ کے گورنر کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور ’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کی تھیں۔
اس سے پہلے، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے بی جے پی کے قومی نائب صدر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹررمن سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران سینئر صحافی اوپیندر رائے نے بی جے پی کے قومی نائب صدر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لئے مدعو کیا تھا۔
واضح رہے کہ اوپیندر رائے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نام سے میڈیا گروپ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کو اب وہ اپنے نجی میڈیا گروپ کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کریں گے تاکہ سماج میں صحافت کی سمت ورفتاراورسماجی بیداری کے بنیادی اقدار کو برقرار رکھیں گے۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں جلد ہی بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔
-بھارت ایکسپریس