Bharat Express

Lok Sabha Election 2024 & PM Modi Rally: آج کا ہندوستان دہشت گردوں کے آقاوں کو ڈوزیئر نہیں بھیجتا،ان کے گھروں میں گھس کر ڈوز دیتا ہے:پی ایم مودی

جئے شری کا نعرہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، “ایک وقت تھا جب ڈوزیئر بھیجے جاتے تھے۔ آج کا ہندوستان دہشت گردوں کے آقاوں کو ڈوزیئر نہیں بھیجتا، بلکہ ان کے گھروں میں گھس کر ڈوز دیتا ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے سابر کانٹھا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر طنز کیا۔ پی ایم مودی نے کانگریس کے دور میں کئے گئے کاموں اور دہشت گردی پر سخت ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پہلے ڈوزیئر بھیجے جاتے تھے، لیکن اب دہشت گردوں کو ان کے اپنے گھروں میں ہی ڈوزدیا جاتا ہے۔

سال 2008میں 26/11 ممبئی حملے اور اس کے بعد پاکستانی حکومت کو بھیجے گئے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، “اب حالات پوری طرح بدل چکے ہیں۔ جب دہشت گرد ممبئی میں 26/11 جیسے بڑے حملے کرتے تھے، ملک کے لوگ مر رہے تھے۔ ملک بھر میں دھماکوں میں ہمارے فوجی مارے گئے، اس وقت کی کمزور حکومت پاکستان سے پوچھتی تھی کہ دہشت گرد کہاں سے آئے اور وہ ہم پر کیوں بمباری کریں گے؟

جئے شری کا نعرہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، “ایک وقت تھا جب ڈوزیئر بھیجے جاتے تھے۔ آج کا ہندوستان دہشت گردوں کے آقاوں کو ڈوزیئر نہیں بھیجتا، بلکہ ان کے گھروں میں گھس کر ڈوز دیتا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا، “بھگوان شری رام کے مندر کی تعمیر ملک کی آزادی کے دوسرے دن شروع ہوجانی چاہیے تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس کے لیے ملک کو لڑنا پڑا۔ کانگریس نے 70-75 سال تک اسے روکنے کی کوشش کی۔ قانون تبدیل کیا تاکہ رام مندر نہ بنے۔لیکن ہماری سرکار آئی اور عدالت سے فیصلہ آیا ،اس کے بعد آج شاندار رام مندر ہماری تاریخی وراثت کا گواہ بن کر کھڑا ہوگیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read