
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کولمبو میں سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے کے ساتھ ایک مشترکہ پریس بیان کے دوران ہندوستان کی ’’پڑوسی پہلے‘‘ پالیسی اور وژن ’’مہاساگر‘‘ میں سری لنکا کے خصوصی مقام پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے سری لنکا کی ترقی کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کی بھی تصدیق کی۔ انھوں نے کہا ’’ہماری ’پڑوسی پہلے‘پالیسی اور وژن ’مہاساگر‘ دونوں میں سری لنکا کا خاص مقام ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ہندوستان نے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کے وژن کو اپنایا ہے اور اپنے شراکت دار ممالک کی ترجیحات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
سری لنکا کو ہندوستان کی مالی مدد
وزیر اعظم مودی نے سری لنکا کی اقتصادی بحالی میں مدد کے لیے ہندوستان کی حالیہ کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے بتایا کہ صرف پچھلے چھ مہینوں میں ہندوستان نے 100 ملین ڈالر سے زیادہ کے قرضوں کو گرانٹس میں تبدیل کیا ہے۔ انھوں نے قرضوں کی تنظیم نو کے معاہدے کا بھی حوالہ دیا، جس کا مقصد شرح سود میں کمی کے ساتھ سری لنکا کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ’’یہ کوششیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ آج بھی ہندوستان، سری لنکا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔‘‘
’’مترا وبھوشن‘‘ میڈل: گہری دوستی کی علامت
ایک اہم پیش رفت میں سری لنکا کے صدر دسانائیکے نے وزیر اعظم مودی کو باوقار ’’مترا وبھوشن‘‘ میڈل سے نوازا۔ یہ اعزاز کسی غیر ملکی سربراہ مملکت کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ’’یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ 1.4 بلین ہندوستانیوں کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی تعلقات اور گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ میں اس اعزاز کے لیے سری لنکا کے صدر، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔