بی جے پی نے تین ریاستوں میں وزیراعلیٰ کے نام طے کرنے سے پہلے آبزروروں کا اعلان کردیا ہے۔
MP BJP Candidates List:مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کی مہم ان دنوں زوروں پر ہے۔ کانگریس اور بی جے پی کے سبھی سینئر لیڈر عوامی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں اور عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
آج بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں اپنی پانچویں لسٹ (فہرست)جاری کی ہے۔ پارٹی نے اس فہرست میں 92 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں پچھلی چار فہرستوں میں 136 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ وہیں باقی 94 ناموں میں سے پارٹی نے 92 ناموں کا اعلان کیا ہے۔
BJP releases a list of 92 candidates for the Madhya Pradesh elections pic.twitter.com/7Zp2raGBPU
— ANI (@ANI) October 21, 2023
بی جے پی نے اپنی فہرست میں کئی حیران کرنے دینے والوں ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی نے شیو پوری اسمبلی سیٹ سے یشودھرا راجے سندھیا کا ٹکٹ منسوخ کرکے دیویندر جین کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ قابل ذکر بات یاہ ہے کہ یشودھرا نے عمر اور صحت کا حوالہ دیتے ہوئے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ اس بار الیکشن نہیں لڑیں گی۔ اس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کو یہاں سے ٹکٹ دیا جائے گا۔
لیکن بی جے پی کی فہرست نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ شیو پوری سے بی جے پی نے جیوترادتیہ سندھیا کو ٹکٹ نہ دے کر دیویندر جین کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صر کے صدر السیسی نے مغربی ممالک پر دوہرے رویّے کا لگایا الزام، کہا- معصوم لوگوں کے درمیان برابری کہاں ہے
بی جے پی نے اب تک 228 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اب دو سیٹیں ایسی ہیں جہاں بی جے پی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونا باقی ہے۔ بی جے پی نے ابھی تک پانچ فہرستوں میں جیوترادتیہ سندھیا کو انتخابی میدان میں کھڑا نہیں کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس