CBI Raids: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بہار میں ایک بار پھر چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں۔ سی بی آئی کی ٹیم نے دہلی سے بہار تک تقریباً 9 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نوکری کے لیے زمین کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں منگل کو کئی ریاستوں میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ایم ایل اے کرن دیوی اور راجیہ سبھا ممبر پریم کے متعلقہ مقامات پر چھاپے مارے جا
رہے ہیں۔
آر جے ڈی ایم ایل کرن دیوی اور ان کےشوہر بالو کاروباری ، سابق ایم ایل اے ارون یادو لالو کے خاندان کے بے حد قریبی رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منگل کی صبح ہی سی بی آئی کی ٹیم کرن دیوی کے گھر پہنچ گئی ۔ چھاپے ماری کی کارروائی چل رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ بہار کے پٹنہ میں کرن دیوی اور ان کے شوہر ارون سنگھ کے گروگرام، ریواڑی، نوئیڈا اور دہلی میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی میں پریم چند گپتا کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
یہ مقدمہ 2004 سے 2009 کے درمیان ریلوے کے وزیر رہنے کے دوران آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے ذریعہ مبینہ طور پر تحفے میں دی گئی یا فروخت کی گئی زمین کے بدلے ریلوے میں کی گئی تقرریوں سے متعلق ہے۔ یہ تقرریاں سینٹرل ریلوے میں بھرتی کے قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئیں۔ یہ الزام ہے کہ تقرری کے لیے کوئی اشتہار یا پبلک نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا، لیکن پٹنہ کے کچھ رہائشیوں کو ممبئی، جبل پور، کولکتہ، جے پور اور حاجی پور میں واقع مختلف زونل ریلوے میں متبادل کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔