Bharat Express

Virat Kohli

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنانے کے لیے روہت، وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس وقت ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز  وراٹ کوہلی کے نام ہے ۔

گواسکر نے ایلیمینیٹر میچ کے حوالے سے ایک بڑی پیشین گوئی کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ میچ یکطرفہ ہونے جا رہا ہے، جہاں بنگلورو راجستھان کے خلاف آسانی سے جیت جائے گا۔

رائل چیلنجرس بنگلورو کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی آئی پی ایل 2024 میں کمال کی کارکردگی پیش کررہے ہیں۔ اب وراٹ کوہلی کی فارم کو دیکھتے ہوئے سابق آسٹریلیائی کرکٹر نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ کوہلی اس سیزن میں اپنا ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔

بنگلورو کی اس جیت کے بعد وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور دونوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ حالانکہ یہ خوشی کے آنسو تھے۔ کوہلی اور انوشکا کا جذباتی لمحہ کیمرے میں قید ہو گیا جو اب وائرل ہو رہا ہے۔

بنگلورو پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلورو نے چنئی کو 27 رنز سے شکست دی۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا تھا کہ یہ اصول ایک تجربے کے طور پر لاگو کیا گیا ہے تاکہ ایک میچ میں دو ہندوستانی کھلاڑیوں کو موقع مل سکے۔

بھارت کے اسٹار فٹبالر سنیل چھتری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔جس کے بعد کرکٹ اسٹار وراٹ  کوہلی نے ان کے اس فیصلے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ اسٹرائیکر کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے لکھا، ’’میرے بھائی ہمیں آپ پر فخر ہے‘‘۔

وراٹ کوہلی کا بلّا آئی پی ایل 2024 میں پھر بولا ہے۔ آرسی بی کے اس عظیم کھلاڑی نے پنجاب کنگس کے خلاف 92 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی سنچری سے تو محروم رہ گئے، لیکن اس کھلاڑی نے ایک ایسا ریکارڈ بنا دیا ہے، جو آئی پی ایل میں کئی بلے بازوں کے لئے خواب ہی ہے۔

ایڈیڈاس مئی 2023 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا آفیشل کٹ اسپانسر بن گیا۔ انہوں نے گزشتہ سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کٹس ڈیزائن کی تھیں۔ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی جرسی شائقین میں خاصی ہٹ رہی۔

راجیو شکلا نے کہا، 'چیمپئن ٹرافی کے معاملے میں حکومت ہند ہم سے جو بھی کرنے کو کہے گی، وہ کیا جائے گا۔ ہم اپنی ٹیم تبھی بھیجتے ہیں جب حکومت ہند اجازت دے گی۔ اس معاملے میں ہم حکومت ہند کے فیصلے پر چلیں گے۔