Bharat Express

IPL 2024: وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں توڑیں گے اپنا ہی ریکارڈ، سابق آسٹریلیائی کرکٹر کا بڑا دعویٰ

رائل چیلنجرس بنگلورو کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی آئی پی ایل 2024 میں کمال کی کارکردگی پیش کررہے ہیں۔ اب وراٹ کوہلی کی فارم کو دیکھتے ہوئے سابق آسٹریلیائی کرکٹر نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ کوہلی اس سیزن میں اپنا ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔

وراٹ کوہلی آئی پی ایل 2024 میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

IPL 2024 Virat Kohli Record: آئی پی ایل میں رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) کے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی شاندار فارم میں نظرآرہے ہیں۔ اس سیزن میں وراٹ کوہلی کے بلے سے جم کر رن نکل رہے ہیں۔ ابھی تک وراٹ کوہلی اس سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں اور ان کے سرپر ہی اورینج کیپ بھی ہے۔ وہیں اب وراٹ کوہلی سے متعلق آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ آسٹریلیائی عظیم کرکٹر کا ماننا ہے کہ وراٹ کوہلی اس سیزن میں جس کمال کے فارم میں دکھائی دے رہے ہیں، وہ اپنے سال 2016 کے ریکارڈ کو توڑسکتے ہیں۔

سال 2016 میں وراٹ کوہلی نے بنائے تھے سب سے زیادہ رن

سال 2016 میں وراٹ کوہلی نے پورے سیزن میں کمال کی بلے بازی کی تھی۔ اس سیزن میں انہوں نے چارسنچری بھی لگائی تھی۔ سال 2016 میں وراٹ کوہلی نے 16 میچوں میں بلے بازی کرتے ہوئے 973 رن بنائے تھے۔ اس سیزن میں آرسی بی فائنل میں بھی پہنچی تھی، لیکن فائنل میں ٹیم کو سن رائزرس حیدرآباد کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وہیں اب وراٹ کوہلی سے متعلق آسٹریلیا کے سابق عظیم کرکٹر میتھیو ہیڈن نے اسٹار اسپورٹس پر کہا کہ وراٹ کوہلی اس سیزن میں جس طرح کے فارم میں نظرآرہے ہیں، وہ اپنے سال 2016 کی کارکردگی سے آگے نکل سکتے ہیں۔ جس میں انہوں نے 973 رن بنائے تھے۔ وراٹ کوہلی کی توانائی میدان پر کافی نظرآتی ہے، جس طرح سے میچ کے دوران انہوں نے میدان پر دکھایا تھا اور چنئی سپرکنگس فینس کو چپ کرایا تھا۔

آئی پی ایل 2024 میں وراٹ کوہلی کی کارکردگی

آئی پی ایل 2024 میں وراٹ کوہلی کا بلّا جم کرآگ اگل رہا ہے۔ ہرمیچ میں وراٹ کوہلی آرسی بی کے لئے کمال کی بلے بازی کر رہے ہیں۔ اس کے میدان پرکوہلی کھلاڑیوں اور ف ینس میں جوش بھرکر رکھتے ہیں۔ ابھی تک کھیلے گئے 14 میچوں میں وراٹ کوہلی نے 155 کے اسٹرائیک ریٹ سے 708 رن بنائے ہے۔ اس سیزن میں وراٹ کوہلی ایک سنچری بھی لگا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے بلے سے 59 چوکے اور 37 چھکے نکل چکے ہیں۔ آرسی بی اب پلے آف میں پہنچ گئی ہے۔ راجستھان رائلس کے ساتھ اب 22 مئی کو آرسی بی ایلیمنیٹر مقابلہ کھیلے گی۔

 بھارت ایکسپریس۔