Bharat Express DD Free Dish

uttrakhand

ڈی ایم نے کہا کہ یہ تشدد فرقہ وارانہ نہیں تھا ، اس کو کسی بھی طرح سے فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے ، اس کو کسی مذہب یا ذات سے نہیں جوڑا جانا چاہیے ۔ اس کا کسی ایک گروپ ،جماعت یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے ، بلکہ یہ پوری طرح سے سیکورٹی انتظامیہ کو چیلنج کرنے کی کوشش تھی۔

ہلدوانی واقعہ کے بعد دیہی علاقوں میں زیادہ محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ضلع کے تمام افسران سڑکوں پر ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ہلدوانی کے تھانہ بنبھول پورہ کے پاس مدرسہ اورمسجد منہدم کرنے کے دوران ہنگامہ ہوا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں پرپتھربازی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

مدرسہ منہدم کرنے پہونچے پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں کے درمیان نوک جھوک ہوئی اور بعد میں بنبھول پورہ پولیس اسٹیشن کو گھیرے میں لے کر پتھراؤ کیا ۔

پشکر سنگھ دھامی نے کہا، "آئین کے اصولوں پر کام کرتے ہوئےہمیں یکساں سول کوڈ کی ضرورت ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ووٹ بینک کی سیاست اور سیاسی ذاتی مفادات سے اوپر اٹھ کر ایک ایسا معاشرہ بنائیں جو بلا تفریق مساوی اور خوشحال ہو۔

اتراکھنڈ اسمبلی میں آج پیش کیے گئے یو سی سی بل پر، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر کے پی موریہ نے کہا، "ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔" بی جے پی کے تین اہم مسائل تھے: ایودھیا میں رام للا مندر، آرٹیکل 370 (جموں و کشمیر)۔ اور یکساں سول کوڈ۔میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج رنجنا پرکاش دیسائی کی قیادت میں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ پینل نے چار جلدوں پر مشتمل 749 صفحات پر مشتمل رپورٹ کا مسودہ تیار کیا ہے۔

RatMining ملبہ نکالنے میں مصروف ہیں۔ مینول(دستی )ڈرلنگ کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 12، 7 اور 5 ارکان کی یہ ٹیمیں اپنے کام میں مصروف ہیں۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ان مزدوروں کو نکالنے کے لیے دہلی سے لائی گئی اوجر مشین نے جمعہ 17 نومبر کی شام سے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

قابل  ذکر بات یہ ہے  کہ 12 نومبر کو دیوالی کی صبح ٹنل کا ایک حصہ گر گیا تھا اور جس کے بعد سے 41 مزدورسرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں یوپی سمیت کئی ریاستوں کے کارکن شامل ہیں۔