Bharat Express DD Free Dish

Uttarakhand

ہیلی پروازوں کے بہتر تال میل اور محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے دہرادون میں ایک مشترکہ ’’کمانڈ اینڈ کوآرڈینیشن سنٹر‘‘ قائم کیا جائے گا۔

ریسکیو اور ریلیف آپریشن زوروں پر ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جائے حادثہ گوری مائی کھرک کے اوپر ایک دور افتادہ جنگلاتی علاقہ ہے جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں ناقابل رسائی علاقوں سے گزر رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ اتراکھنڈ میں ہی دو مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ 17 مئی کو رشیکیش ایمس سے کیدارناتھ ہیلی پیڈ کی طرف آنے والی سنجیونی ہیلی ایمبولینس کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ ہیلی کاپٹر میں دو ڈاکٹر بھی سوار تھے۔ حالانکہ، کوئی نقصان نہیں ہوا، ہیلی کاپٹر کے مسافر بالکل محفوظ رہے۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا تھا۔

گنگا میں اسنان کرنے کے بعد سی ایم ریکھا گپتا نے ہر کی پوڑی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "ماں گنگا کے آشیرواد سے ہم ماں گنگاکو صاف اور خوبصورت بنانے کے لیے کام کریں گے،

انکیتا کے والد اور والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ ملزم کو سزائے موت سنائی جائے گی لیکن عدالت نے جو سزا دی ہے اس سے ہماری بیٹی کی روح کو کچھ سکون ملے گا۔

19 سالہ انکیتا، جو رشیکیش کے قریب ونتارا ریزورٹ میں ریسپشنسٹ کے طور پر کام کرتی تھی، 2022ستمبر  میں ریزورٹ آپریٹر پلکت آریہ نے مبینہ طور پر دو دیگر ملازمین کے ساتھ چیلا نہر میں دھکیل کر ہلاک کر دیا تھا۔

کوٹ دوار، پوڑی، رشی کیش اور دہرادون سمیت کئی مقامات پر لوگوں نے ملزمین کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک شروع کی تھی ۔ ایسے میں امکان ہے کہ ریاست کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں سے بھی لوگ فیصلہ سننے کے لیے یہاں پہنچ سکتے ہیں۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ ‘‘درگاہ حضرت کمال شاہ کو 1982 میں سنّی سنٹرل بورڈ آف وقف، لکھنؤ، اترپردیش کے ساتھ وقف جائیداد نمبر 55 دہرادون کے طور پر رجسٹریشن کیا گیا تھا۔’’

بجرنگ دل کے لوگوں نے کہا کہ پڑوسی کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے ساتھ رہنے والا پڑوسی کس ذات اور کس مذہب سے ہے۔

اتراکھنڈ کے گنگانی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ اس میں پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس حادثے میں دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر ایرو ٹرنک تھا۔