Bharat Express

Rishikesh-Karnprayag Rail Project: بھاری لینڈسلائیڈنگ سے مروڑا گاؤں کے کئی مکانات زمیں دوز، انتظامیہ نے خاندانوں کی نقل مکانی کرنے کی شروع کی تیاریاں

ابھی جوشی مٹھ کے زخم پورے طریقے سےبھرے بھی نہیں ہیں کہ دوسری طرف رودرپریاگ کے مروڑا گاؤں کے لوگ رشیکیش-کرن پریاگ ریل پروجیکٹ کا خمیازہ اٹھانے پر مجبور ہیں۔

بھاری لینڈسلائیڈنگ سے مروڑا گاؤں کے کئی مکانات زمیں دوز

Rishikesh-Karnprayag Rail Project: جہاں حکومت ریاست کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں پہاڑوں پر تمام سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ایسے میں اب گرتے پہاڑوں نے حکومت کی اس ترقی پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ مسلسل ترقی کی مار برداشت کر رہے پہاڑ اب اپنی بے بسی پر رونے پر مجبور ہیں۔

ابھی جوشی مٹھ کے زخم  پورے طریقے سےبھرے  بھی نہیں ہیں کہ  دوسری طرف رودرپریاگ کے مروڑا گاؤں کے لوگ رشیکیش-کرن پریاگ ریل پروجیکٹ کا خمیازہ اٹھانے کو مجبور ہیں۔ یہاں بھی شدید لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاؤں کے کئی مکانات زمیں دوز ہو گئے ہیں جبکہ کئی گھروں میں بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ گاؤں والوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے گاؤں کو خالی کروا کر وہاں رہنے والے خاندانوں کی نقل مکانی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔