Bharat Express DD Free Dish

US President

حکومتی عہدہ چھوڑتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ اب میں مکمل طور پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے لیے وقف ہوں۔ میں اپنے سیاسی اخراجات کو بھی کم کروں گا، کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ان کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہو کر اپنی کمپنیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ اس سے این ایس سی کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے اور یہ ٹرمپ کی ترجیحات پر عملدرآمد کے لیے صدارتی اختیارات کو مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔ تاہم، اس اقدام پر تنقید بھی ہو رہی ہے کہ یہ قومی سلامتی کے ادارے کو کمزور کر سکتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات (27 فروری 2025) کو کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف پلان 4 مارچ سے نافذ العمل ہوگا۔ ان ممالک سے آنے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے جنرل سی.کیو. براؤن کو چیئرمین جوائنٹ چیفس کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب ان کی جگہ امریکی فضائیہ کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین کین لینج کو تعینات کیا جائے گا۔

کیف اور واشنگٹن کے درمیان فاصلے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ مسلسل روس نواز موقف اپنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے منگل کے روز روس کے ساتھ جنگ ​​شروع کرنے کے لیے یوکرین کو مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ کیف پہلے بھی ’سمجھوتہ کر سکتا تھا‘۔

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے پہلا مقدمہ دائر کیا، ایک اور مقدمہ بوسٹن میں آدھی رات کے وقت ایک حاملہ ماں اور تارکین وطن کی تنظیموں کی طرف سے دائر کیا گیا تھا۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کے پہلے منٹوں میں  ایک دوسری ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے "قومی توانائی  ایمرجنسی" کا اعلان کر رہے ہیں، جو ان کی مہم کے اہم وعدوں میں سے ایک ہے۔

اس تقریب میں صرف صدر اور نائب صدر کو ہی حلف دلایا جاتا ہے۔ باقی وزارتوں کا قلمدان انتظامیہ طے کرتی ہے اور اس کے بعد انہیں علیحدہ حلف دلایا جاتا ہےجس کیلئے کوئی بڑی تقریب نہیں ہوتی۔ البتہ انہیں وائٹ ہاوس میں حلف دلایا جاتا ہے۔

ٹرمپ کے 2024 کے انتخابات میں دوسری بار جیت کے بعد، ایمازون اور میٹا (جو فیس بک اور انسٹاگرام چلاتی ہے) نے اعلان کیا کہ وہ حلف برداری کے لیے 10 لاکھ ڈالر دیں گے۔اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے بھی 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا۔

بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں جو ایک تاریخی واقعہ ہے۔ اس سے پہلے وہ 2016 سے 2020 تک امریکہ کے پینتالیسویں صدر کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔