Bihar News: ہم بہار میں 10 لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کے ہدف کو تجاوز کریں گے: وزیر اعلیٰ نتیش کمار
ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ گرینڈ الائنس حکومت نے صرف 70 دنوں میں ایک ہی محکمے (تعلیم) میں 2 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرکے 'عالمی ریکارڈ' بنایا ہے۔
KK Pathak Resigns: کیا سچ میں کے کے پاٹھک نے اپنے عہدے سے دے دیا ہے استعفیٰ،جانئے پوری حقیقت
استعفیٰ سے متعلق وائر خط پرجب ان سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ فی الحالطویل چھٹی پر ہیں۔ لیکن ان کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔کے کے پاٹھک محکمہ تعلیم میں مسلسل کئی بڑی تبدیلیاں کر رہے تھے۔ اس حوالے سے کئی تنازعات بھی سامنے آئے۔ اس دوران وہ 9 جنوری سے چھٹی پر چلے گئے ہیں۔
Bihar Politics: بہار میں بھی ای ڈی ٹیم پر ہوسکتا ہےحملہ، سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی نے کیا بڑا دعویٰ
سشیل مودی نے مزید کہا کہ مودی نے کہا کہ ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) بدعنوانی کے ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد ہی کسی کے خلاف تحقیقات اور انکوائری جیسی کارروائی کرتی ہے۔ ٹی ایم سی، آر جے ڈی، جے ایم ایم، کانگریس یا عام آدمی پارٹی کے بدعنوانی کے ملزم لیڈر اپنے حامیوں کے ہجوم کے حملوں کو بھڑکا کر مرکزی ایجنسیوں کی تحقیقات سے بچ نہیں سکتے۔
Bihar Politics: بی جے پی ایم پی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر کسا طنز، کہا- پی ایم بننے چلے تھے، منشی ہی رہ جائیں گے’
سشیل کمار مودی نے کہا ہے کہ تیجسوی یادو نے ایک لاکھ لوگوں کو بھی روزگار نہیں دیا؟ نوکری اور مندر دونوں اہم ہیں۔ اگر ایسا ہے تو نتیش کمار پنورا دھام کیوں گئے؟
Bihar Politics: نتیش کمار تجربہ کار ہیں، اگر انہیں انڈیا اتحاد کا کنوینر بنایا جائے تو بہت اچھا ہوگا: تیجسوی یادو
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) مورچہ کے قومی ترجمان نکھل آنند نے ایک بیان میں کہا، "آر جے ڈی پرانی اتحادی کانگریس کی مدد سے نتیش کمار کو کنوینر بنا کر انہیں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے اور تیجسوی کے لیے راستہ صاف کرنے پر مجبور کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
RJD chief Lalu Prasad Yadav criticises PM Modi: رابڑی کو سی ایم نہیں بناتا تو کیا تمہاری بیوی کو بناتا:لالو یادو کا وزیر مملکت نتیا نند رائے پر شدید تنقید
نتیا نند رائے کا نام لیتے ہوئے لالو نے کہا کہ گائے ہماری ماتا ہے اور آپ اسے ذبح کرواتے ہیں؟ تمہاری حیثیت یہ ہے کہ اگر ابھی کے تیج پرتاپ کو کھڑا کردیں تمہاری ضمانت ضبط ہو جائے گی۔ آپ نریندر مودی کا نام لیتے ہو۔ بھگوان کرشن کی کانفرنس کا انعقادکرتے ہو، ان کا نام لینا اور نریندر مودی کا مالا جپنا۔ نریندر مودی کیا ہے؟
Bihar Caste based census report: بہار میں کون کتنا غریب،کتنا امیر، حکومت کی طرف سے اعداد وشمار جاری، دیکھئے بہار میں امیری اور غریبی کی تصویر
بہارحکومت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر غریب درج فہرست ذاتوں میں شامل ہیں۔ ایس سی کمیونٹی کی 42.93 فیصد آبادی غریب ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگر ہم درج فہرست قبائل کی بات کریں تو اس برادری کے 42.70 فیصد خاندان غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
Proposal to increase reservation from 50% to 65% in Bihar: بہار میں ریزرویشن کا دائرہ 50 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد کرنے کی تجویز، نتیش کمار کا اسمبلی میں بڑا اعلان
بہار حکومت نے جن ذاتوں کو اعلیٰ ذاتوں میں شامل کیا ہے، ان میں ہندو اور مسلم مذاہب کی 7 ذاتیں ہیں۔ عام زمرے میں، بھومیہار سب سے زیادہ غریب ہیں جو 25.32 فیصد ہیں۔ غریب آبادی کے 13.83 فیصد کے ساتھ کائستھ سب سے زیادہ خوشحال ہیں۔ ساتھ ہی، یادو ذات کے لوگ پسماندہ طبقات میں سب سے غریب ہیں۔
Lalan Singh Reaction on Amit Shah: امت شاہ کو للن سنگھ کا جواب،آپ کا کردار ہی دوہرا ہے،صرف جملے بازی کرتے ہیں
جے ڈی یو کے قومی صدر نے کہا کہ امت شاہ جتنی بار چاہیں آئیں۔ ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ذات پات کی مردم شماری کی رپورٹ پر کہا گیا ہے کہ بی جے پی ہمارے ساتھ تھی۔ جے ڈی یو کے 11 لوگوں کے ایک وفد نے آپ سے ملاقات کی تھی اور آپ سے ملک بھر میں یہ کام کروانے کو کہا تھا اور آج آپ یہ کہہ رہے ہیں۔ آپ کا کردار خود دوہرا ہے۔
President of India launches the Fourth Krishi Road map of Bihar: بہار کے کسان نامیاتی مصنوعات کے لئے بڑھتی ہوئی مانگ کا فائدہ اٹھائیں۔صدر جمہوریہ
صدر جمہوریہ نے بہار کے کسانوں پر زور دیا کہ وہ نامیاتی مصنوعات کے لئے بڑھتی ہوئی مانگ کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ نامیاتی کھیتی زراعت کی لاگت کو کم کرنے اور ماحولیات کا تحفظ کرنے میں مدد گار ہے۔ یہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور لوگوں کو تغذیہ بخش غذا فراہم کرنے کی بھی اہل ہے۔