Patna law college student death: پٹنہ کالج میں طالب علم کے قتل پر عوام میں غصہ،مظاہرین پر پولیس نے کیا لاٹھی چارج
پولیس کو خدشہ ہے کہ ہرش راج کے قتل کا معاملہ زور پکڑ سکتا ہے، اس لیے پٹنہ یونیورسٹی کے تمام کالجوں کو منگل کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود پٹنہ یونیورسٹی کے باہر لوگ جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منانے کی کوشش کی اور کچھ طاقت کا استعمال بھی کیا گیا۔
PM Modi Mujra Remarks: پی ایم مودی کے ”مجرا‘‘ والے بیان پر اپوزیشن چراغ پا،کہا،انہیں ڈاکٹر کے پاس لے چلو
منوج جھا کا کہنا تھا کہ ’پہلے میں وزیراعظم سے اختلاف کرتا تھا، اب مجھے وزیراعظم کی فکر ہے، وہ میرے ملک کے وزیراعظم ہیں، میرے ملک کے وزیراعظم کی سیاسی زبان کے بارے میں دنیا میں لوگ کیا سوچ رہے ہوں گے۔ کونسی فلمیں دیکھ دیکھ کر یہ ڈائیلاگ لکھے جارہے ہیں ۔
Tejashwi Yadav on PM Modi: رات کے اندھیرے میں ہی پی ایم مودی کیوں جاتے ہیں پٹنہ؟ تیجسوی یادو نے دیا جواب، چراغ کو دی ہار کی مبارکباد
سب سے پہلے بھوجپوری سپر اسٹار اور کاراکاٹ سے آزاد امیدوار پون سنگھ کو بی جے پی سے نکالنے کے سوال پر تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم مجھے لگتا ہے کہ یہ خود بی جے پی کی سازش ہے۔
Nitish Kumar personal attack on Lalu Yadav: ایک بیٹے کی چاہت میں 9-9 بچے پیدا کرلئے، نتیش کمار نے لالو یادو پر ایک بار ذاتی تنقید کی
نتیش کمار ایک دن پہلے دو دن کے وقفے کے بعد سرگرم ہوئے تھے۔ نتیش کمار کو 14 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی نامزدگی میں شرکت کے لیے وارانسی جانا تھا لیکن ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ سی ایم نتیش کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ان کے تمام پروگرام منسوخ کر دیے گئے۔
Mukesh Sahani on CM Nitish Kumar: نتیش کمار پھر سے پلٹی مار سکتے ہیں ، عام انتخابات کے بعد لے سکتے ہیں بڑا فیصلہ، مکیش ساہنی نے کردیا اشارہ
تیجسوی یادو نے بھی یہ بیان دیا ہے کہ نتیش کمارکا جسم این ڈی اے کے ساتھ ہے لیکن ان کا دماغ ہمارے ساتھ ہے۔ نتیش این ڈی اے میں خوش نہیں ہیں۔ نتیش چچا کا آشیرواد میرے ساتھ ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد اب مکیش ساہنی نے بھی بڑا اشارہ دیا ہے۔
Former MP Rama Singh Resigns From Rjd : لالو پرساد یادو کو الیکشن کے بیچ لگا بڑا جھٹکا، سینئر رہنما راما سنگھ نے پارٹی سے دیا استعفیٰ
رام کشور سنگھ ویشالی، بہار سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے لوک جن شکتی پارٹی کے امیدوار کے طور پر 2014 میں لوک سبھا انتخابات جیتے تھے۔ انہوں نے آر جے ڈی کے سابق نائب صدر رگھوونش پرساد سنگھ کو تقریباً 1 لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔
Bridge under construction collapses in Bihar’s Supaul: بہار کے سپول میں بڑا حادثہ،کوسی ندی پر زیرتعمیر پل منہدم، ایک کی موت،7 زخمی
گزشتہ سال 15 مئی کو پورنیہ میں کاسٹنگ کے دوران ایک باکس برج گر گیا۔ یہ واقعہ بیاسی بلاک کے چندراگاما پنچایت کے ملیکٹولا ہاٹ کے سلیم چوک میں پیش آیا۔ فروری کے مہینے میں ہی بیاسی کے علاقے کھپرہ سے ایک کروڑ 14 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والا پل گرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
INDIA Alliance Mega Rally in Patna: پٹنہ میں انڈیا اتحاد کی میگاریلی، راہل ،اکھلیش،تیجسوی ایک ساتھ
پٹنہ کے گاندھی کے گاندھی میدان میں جن وشواش مہاریلی کے بینر تلے انڈیا اتحاد کے سربراہان جمع ہورہےہیں ۔ یوپی سے سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو پٹنہ پہنچ چکے ہیں ۔ کانگریس خیمے سے ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی پٹنہ پہنچ رہے ہیں ۔ لیفٹ پارٹی سے سیتارام یچوری،ڈی راجا سمیت کئی دیگر رہنما بھی اس ریلی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔
Land for Job scam case: لالوخاندان کے خلاف سی بی آئی کی بڑی تیاری،دو ہفتے بعد بڑھ سکتی ہیں مشکلات
سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے عدالت سے 7 سے 10 دن کا وقت مانگا ہے۔ جس پر عدالت نے سی بی آئی کو دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ سی بی آئی کو اب دو ہفتے کے اندر چارج شیٹ داخل کرنی ہوگی۔ آپ کو بتا دیں کہ زمین کے بدلے نوکری کے معاملے میں سی بی آئی پہلے ہی آر جے ڈی سپریمو لالو یادو، رابڑی دیوی اور میسا بھارتی سمیت 17 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔
Jitan Ram Manjhi Says ‘Not Satisfied’: نتیش کمار کی کرسی خطرے سے دوچار، مانجھی ساتھ چھوڑنے کیلئے ہورہے ہیں تیار، تیجسوی کررہے ہیں انتظار
جیتن رام مانجھی نے اس کو ایشو بنا کر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ وزیر سنتوش سمن کو ایچ اے ایم کوٹہ سے ایس سی-ایس ٹی بہبود کا محکمہ ملنے پر مانجھی نے گیا میں ایک کھلے فورم سے کہا، ''مجھے بھی وہی محکمہ ملا جب میں وزیر تھا اور میرے بیٹے سنتوش کو بھی ایس سی-ایس ٹی بہبود کا ہی محکمہ ملا۔