Bharat Express DD Free Dish

Tejashwi Yadav

بہار میں ان دنوں سیاسی ہلچل ہے۔ تمام پارٹیاں مسلسل میٹنگیں کر رہی ہیں۔ دوسری طرف آر جے ڈی نیتیش کو منانے میں مصروف ہے۔ وہ بہار میں کسی بھی طرح سے اقتدار میں رہنا چاہتی ہے۔

شکایت کے مطابق، یادو نے مارچ 2023 میں پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’’موجودہ حالات میں صرف گجراتی ہی ٹھگ ہوسکتے ہیں، اور ان کی دھوکہ دہی کو معاف کردیا جائے گا۔‘‘

قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جے ڈی یو، جس نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حلیف کے طور پر 16 سیٹیں جیتی تھیں، اس بار کم تعداد پر راضی نہیں ہوں گی،

اس ماہ کے آخرمیں پٹنہ میں ای ڈی دفتر میں لالو پرساد یادو اوران کے بیٹے تیجسوی یادو کو حاضرہونے کے لئے سمن جاری کیا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پرپہنچی تھی۔

شکتی یادو نے کہا کہ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن ہم نے روزگار فراہم کرنے میں عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ اتنی کم مدت میں اتنی ملازمتیں دنیا میں کہیں نہیں پیدا ہوئیں۔

تیجسوی یادو نے پٹنہ میں کہا، ’’ہمارا یہ قدم تاریخی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہندوستان یا دنیا کی کسی حکومت نے کسی محکمے میں اس طرح لاکھوں نوکریاں دی ہیں۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے جو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بنایا گیا ہے۔

امت کے وکیل نے کہا کہ سی بی آئی نے اس معاملے میں مئی 2022 میں کیس درج کیا تھا اور پہلی چارج شیٹ اکتوبر 2022 میں داخل کی گئی تھی، سپلیمنٹری چارج شیٹ جولائی 2023 میں داخل کی گئی تھی، جس میں مجھے گواہ بنایا گیا تھا۔ ای ڈی نے اس معاملے میں امت کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی کل جائیداد 75.53 لاکھ روپے بتائی تھی۔ جس میں ایک سال میں ڈیڑھ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ  دہلی میں ان کے اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہواہے۔

لالن سنگھ نے مزید لکھا، "یہ خبر مکمل طور پر گمراہ کن، جھوٹی اور میری شبیہ کو خراب کرنے والی ہے۔ میں 20 دسمبر کو وزیر اعلیٰ کے ساتھ دہلی میں تھا اور 20 دسمبر کی شام کو وزیر اعلیٰ کی دہلی کی رہائش گاہ پر تمام ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ میں تھا۔

اس معاملے میں ای ڈی نے اس سال 11 اپریل کو تیجسوی سے تقریباً 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ای ڈی نے لالو یادو کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے بلایا ہے۔