Tahawwur Rana told Headley: ہندوستانی 26/11ممبئی حملے کے حقدار تھے اور حملہ آوروں کو پاکستان کا فوجی اعزاز’نشان حیدر‘دیا جانا چاہیے:تہور رانا
این آئی اے کے مطابق، رانا نے نہ صرف ممبئی حملوں میں کردار ادا کیا بلکہ وہ دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے۔ وہ پاکستان کے ایک مبینہ فوجی افسر "میجر اقبال" کے ساتھ رابطے میں تھے، جو حملوں کی منصوبہ بندی میں شریک تھے۔
Sanjay Raut on Tahawwur Rana: تہور رانا کو بہار اسمبلی اتنخابات کے دوران پھانسی دی جائے گی،رانا کا ہوگا سیاسی استعمال،سنجے راوت نے کیا دعویٰ
راؤت نے کہا کہ رانا کو ہندوستان لانے کی لڑائی 16 سال سے جاری ہے اور یہ کانگریس کے دور حکومت میں شروع ہوئی تھی۔ اس لیے رانا کو واپس لانے کا کریڈٹ کسی کو نہیں لینا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تہور رانا پہلا ملزم نہیں جسے بھارت کے حوالے کیا گیا۔
Tahawwur Rana Extradition: تہور رانا این آئی اے ہیڈکوارٹر کے 14 بائی 14 کمرے میں قید،ہوگی صرف 12 اہلکاروں سے ملاقات کی اجازت
تہور رانا: یہ پوری پوچھ گچھ این آئی اے کے تفتیشی کمرے میں سی سی ٹی وی کے سامنے ہوگی۔ اس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی ہوگی۔ این آئی اے تہور رانا کی حراست کے دوران روزانہ پوچھ گچھ کی ڈائری تیار کرے گی۔
Tahawwur Rana Extradition: سخت سیکورٹی میں تہور رانا کی پٹیالہ کورٹ میں ہوئی پیشی، سماعت مکمل، این آئی اے نے 20 دنوں کی مانگی حراست
ممبئی کے 26/11 دہشت گردانہ حملے کے اہم سازش کرنے والوں میں سے ایک تہوررانا جمعرات کی شام 6:22 بجے دہلی کے ایئرپورٹ پراترا۔ 10 منٹ بعد ہی این آئی اے نے اسے یواے پی اے کے تحت گرفتار کرلیا۔ اسے امریکی گلف اسٹریم جی-550 طیارہ کے ذریعہ دہلی کے پالم ٹیکنیکل ایئرپورٹ پرلایا گیا۔
CMD Upendra Rai Shares his Experience of 26/11 Mumbai Terror Attack: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے شیئر کئے 26/11 ممبئی حملے کے اپنے تجربے، تہور رانا کی حوالگی کو اسٹریٹجک جیت قرار دیا
اپیندر رائے نے تہور رانا کے ہندوستان حوالگی کو ایک بڑی حصولیابی بتاتے ہوئے کہا ”میں اسے ابھی تک کی سب سے بڑی اسٹریٹجک جیت مانتا ہوں۔ اس کے لئے وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکبا دینا چاہتا ہوں۔“ انہوں نے وزیرداخلہ کے کام کرنے کے طریقے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ نے ذاتی طور پراس معاملے کو سپروائز کیا اور ہندوستانی ایجنسیوں نے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ اسے انجام تک پہنچایا۔
First photo of Tahawwur Rana from India: ہندوستان کی سرزمین پر تہور رانا کی پہلی تصویر، بھورے جمپ سوٹ اور سفید داڑھی میں NIA کی حراست میں نظر آیا 26/11 کا ماسٹر مائنڈ
تہور رانا کو امریکہ سے حوالگی کے بعد ہندوستان لایا گیا۔ یہ گرفتاری برسوں کی سفارتی اور قانونی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی ہے۔ تہور رانا کی امریکہ کو حوالگی روکنے کی تمام قانونی کوششیں، جس میں امریکی سپریم کورٹ میں ایک فوری اپیل بھی شامل ہے، ناکام رہی۔ اس کے بعد اسے خصوصی طیارے کے ذریعے لاس اینجلس سے ہندوستان لایا گیا۔
Pakistan’s Explanation Tahawwur Rana Canadian Citizen: دہشت گرد تہور رانا پہنچ گیا ہندوستان، پاکستان نے اختیارکی کنارہ کشی، کہا- ’ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، وہ کناڈائی شہری‘
تہوررانا سے متعلق قومی تفتیشی ایجنسی امریکہ سے روانہ ہوگیا ہے۔ اسے خصوصی طیارہ کے ذریعہ ہندوستان لایا جا رہا ہے۔ تہوررانا ممبئی میں ہوئے 26/11 دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹرمائنڈ ہے۔ اسے امریکہ سے ہندوستان کے حوالہ کردیا گیا ہے۔ تہور رانا پاکستانی نژاد کا کناڈائی شہری ہے، جس کے آئی ایس آئی کے ساتھ گہرے رشتے رہے ہیں۔
Terrorist Tahawwur Rana india Return: دہشت گرد تہور رانا پہنچا ہندوستان، پالم ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات، این آئی اے کرے گی گرفتاری
تہور رانا کوسب سے پہلے این آئی اے 26/11 حملے سے متعلق درج اپنے کیس میں گرفتارکرے گی۔ اسے این آئی اے کے ہیڈ کوارٹرلے کرجایا جائے گا، جہاں اس کا میڈیکل ٹسٹ ہوگا۔ اس کے بعد تہوررانا کو عدالت میں پیش کرکے اس کی ریمانڈ مانگی جائے گی۔
Terrorist Tahawwur Rana to be taken from the Airport: آرمی کی اس بلیٹ پروف گاڑی میں ایئرپورٹ سے این آئی اے ہیڈکوارٹرلے جایا جائے گا دہشت گرد تہور رانا
تہوررانا کوایئرپورٹ سے این آئی اے ہیڈ کوارٹرلانے کے لئے بلیٹ پروف گاڑی اورمارکس مین گاڑی کا استعمال کیا جائے گا۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے کمانڈوزبھی سیکورٹی میں تعینات ہوں گے۔
Tahawwur Rana Extradition: انتظار ہوگا ختم! آج ہندوستان آئے گا 26/11 حملے کا ماسٹرمائنڈ تہور رانا، جانئے پوری تفصیل
ملک کے سب سے بڑے دشمن اور ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ تہوررانا کو آج ہندوستان لایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دہشت گرد تہور رانا کو ہندوستان لانے کے لئے امریکہ سے ایک خصوصی چارٹرڈ طیارہ نے اڑان بھر دی ہے۔





