Bharat Express DD Free Dish

T20 World Cup

پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے عین قبل بھارت سے کھیلنے سے انکارکر دیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پرحکومت اور بی سی سی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے قومی احترام کا حوالہ دیتے ہوئے اس طرح کے تعلقات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت دی جاتی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں 15 فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔

ہفتے کے آغاز میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد کہا گیا تھا کہ پاکستان کی شرکت پر حتمی فیصلہ 30 جنوری یا 2 فروری کو ہوگا۔ لیکن یہ اعلان ایک دن پہلے ہی کر دیا گیا،

بنگلہ دیش نے تیز گیند باز مستفیض الرحمٰن کو انڈین پریمیئر لیگ 2026 سے ریلیز کیے جانے کے بعد سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے گروپ اسٹیج کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کی تجویز بھی آئی سی سی کو دی تھی۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے پہلے بڑا الٹ پھیرہوسکتا ہے۔ اگرپاکستان ٹورنا منٹ سے ہٹ جاتا ہے تو آئی سی سی بنگلہ دیش کو دوبارہ موقع دینے کی تیاری میں ہے۔ پاکستان کے فیصلے سے ورلڈ کپ کے پورے شیڈول کومتاثرکرسکتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ اپنا پہلا میچ 7 فروری 2026 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ اس کے بعد 9 فروری کو اٹلی اور 14 فروری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ یہ تینوں میچ کولکاتا کے تاریخی ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کی بائیکاٹ کی خبروں کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنا منٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں سابق کپتان بابراعظم کو بھی جگہ ملی ہے۔

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزادانہ سکیورٹی جائزے میں بنگلہ دیشی ٹیم کی حفاظت کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں پایا گیا۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہونا ہے، اس لیے گورننگ باڈی نے مانا کہ اتنے کم وقت میں بنگلہ دیش کے میچوں کے وینیو میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے متعلق چل رہا تنازعہ اب ختم ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم باضابطہ طورپر ٹورنا منٹ سے باہرہوگئی ہے۔ وہیں آئی سی سی نے ان کی جگہ نئی ٹیم کا نام بھی طے کرلیا ہے، جو ٹورنا منٹ میں کھیلتی ہوئی نظرآئے گی۔

آئی سی سی کے کئی بار سمجھانے، منانے اوربھروسہ دلانے کے باوجود بنگلہ دیش حکومت نے اپنی ٹیم کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستان بھیجنے کی رضامندی نہیں دی۔ اس کی وجہ سے نہ صرف اسے اس ورلڈ کپ میں اپنی جگہ گنوانی پڑے گی بلکہ ایک بڑے ٹورنا منٹ کی میزبانی بھی اس سے چھن جائے گی۔