اسٹیو اسمتھ کی شاندار بیٹنگ بھی نہیں بچا پائی کنگارو ٹیم کوشکست سے ،ویسٹ انڈیز نے 30 سال بعد آسٹریلیا کی سرزمین پر جیت حاصل کی
AUS vs WI: برسبین ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے سامنے آسٹریلیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس انتہائی دلچسپ ٹیسٹ میں کیریبین ٹیم 8 رنز سے جیت حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئی۔ آسٹریلیا کو 216 رنز کا ہدف ملا تھا ۔لیکن کنگاروٹیم صرف 207 رنز ہی بنا سکی۔ اسٹیو اسمتھ نے آسٹریلیا کو جیت دلانے کی کافی کوشش کی لیکن ویسٹ انڈیز کے باؤلرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ اپنے نام کرلیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز نے تقریباً 30 سال بعد آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ جیتا ہے۔
اسٹیو اسمتھ کی شاندار اننگز، لیکن شکست سے بچ نہ سکی
آسٹریلیا کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آسٹریلیا کے بلے باز وقفے وقفے سے پویلین کے قریب ہوتے گئے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ اسٹیواسمتھ ایک سرے پر مضبوطی سے کھڑے رہے۔ اسٹیو اسمتھ 146 گیندوں پر 91 رنز بناکر ٹاٹ آؤٹ رہے۔ لیکن آسٹریلیا کوشکست سے نہیں بچا سکے۔ کنگارو آل راؤنڈر کیمرون گرین نے 42 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔لیکن ان کے علاوہ دیگر بلے بازوں نے مایوس کیا۔ اس طرح آسٹریلوی ٹیم ہدف سے 8 رنز دور رہی۔
شمر جوزف کے سامنے کنگاروبلے باز وں نے ٹیکے گھٹنے
We don’t like cricket, we love it!! #AUSvsWI pic.twitter.com/tpUkzovrx3
— Islamabad United (@IsbUnited) January 28, 2024
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف سب سے کامیاب بولر رہے۔ شمرجوزف نے 7 آسٹریلوی بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ الزاری جوزف نے 2 کامیابیاں حاصل کیں۔ جسٹن گریوز نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کیریبین( ویسٹ انڈیز) ٹیم کا زبردست جوابی حملہ…
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 311 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 289 رنز بناسکی۔ اس طرح پہلی اننگز کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز کو 22 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز 193 رنز پر سمٹ گئی۔ اس طرح آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں کیریبین ٹیم کو شکست دی تھی ۔لیکن ویسٹ انڈیز نے برسبین ٹیسٹ میں سنسنی خیز فتح درج کی۔
بھارت ایکسپریس