Bharat Express DD Free Dish

Suvendu Adhikari

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران امت شاہ نے اپنی ریلیوں میں جن نکات کو زور و شور سے اٹھایا تھا، نئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی انہی وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اسے ”دہلی سے لکھی گئی اسکرپٹ“ قرار دے رہی ہیں، جبکہ بی جے پی اسے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل بتا رہی ہے۔

مغربی بنگال میں شوبھندو ادھیکاری نے ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے اپنا کام شروع کردیا۔ پہلی انتظامی تقرری میں، انہوں نے ایک متنازعہ افسرکو سی ایم دفتربلا لیا، جس کی ممتا بنرجی اور ٹی ایم سی مسلسل مخالفت کرتی رہی ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سویندو ادھیکاری نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ اس دوران، ترنمول کے رکن پارلیمنٹ سایونی گھوش نے اپنی امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 207 نشستیں جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کی، جبکہ گزشتہ 15 برس سے اقتدار میں رہنے والی ترنمول کانگریس کو 80 نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ ان نتائج کو مغربی بنگال کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، جس نے ممتا بنرجی کے طویل اقتدار کا خاتمہ کرتے ہوئے بی جے پی کو اقتدار تک پہنچا دیا۔

وزیراعظم مودی نے دلیپ گھوش، اگنی مترا پال، اشوک کرتانیا، کشدی رام ٹوڈو اور نشت پرمانک کو بھی مغربی بنگال حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں نے زمینی سطح پر مسلسل محنت کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ سبھی رہنما وزراء کے طور پر مغربی بنگال کی ترقی کے سفر کو مزید مضبوط کریں گے۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے الزام لگایا کہ تقریباً 30 لاکھ حقیقی رائے دہندگان کو ووٹرلسٹ سے باہر رکھا گیا۔

مغربی بنگال میں آج بی جے پی کی پہلی حکومت بن گئی ہے۔ ممتا بنرجی کو شکست دینے والے سویندو ادھیکاری بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں بنگال کے 9ویں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے چکے ہیں۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ اور 20 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔ پڑھیے اپڈیٹس۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پچیس بیساکھ کے موقع پر رویندر ناتھ ٹیگور کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بنگلہ زبان میں دیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے ٹیگور کو بھارتی تہذیب و ثقافت کا ایک مضبوط ستون قرار دیا۔ خاص بات یہ رہی کہ بنگال کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب بھی اسی دن منعقد کی گئی۔

مغربی بنگال میں آج بی جے پی کی پہلی حکومت بننے جا رہی ہے۔ ممتا بنرجی کو شکست دینے والے سویندو ادھیکاری بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں بنگال کے 9ویں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ اور 20 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔ پڑھیے اپڈیٹس۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سویندو ادھیکاری 9 مئی کو رابندر جینتی کے موقع پر کولکاتا کے تاریخی بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس تقریب کو بی جے پی ایک بڑے سیاسی طاقت کے مظاہرے کے طور پر پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔