Bharat Express DD Free Dish

BJP’s ‘Sunrise’ in Bengal: بنگال میں بی جے پی کا ’سورج طلوع‘ : سویندو ادھیکاری بنے وزیر اعلیٰ، وزراء کی بھی ہوئی حلف برداری NDA کے اعلیٰ لیڈر موجود

مغربی بنگال میں آج بی جے پی کی پہلی حکومت بن گئی ہے۔ ممتا بنرجی کو شکست دینے والے سویندو ادھیکاری بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں بنگال کے 9ویں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے چکے ہیں۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ اور 20 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔ پڑھیے اپڈیٹس۔

مغربی بنگال کی سیاست میں آج ایک نئے دور کی شروعات ہو گئی ہے۔ ترنمول کانگریس (TMC) کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج ریاست میں اپنی پہلی حکومت قائم کر لی ہے۔ ممتا بنرجی کو ان کے ہی مضبوط گڑھ بھوانی پور میں زبردست شکست دینے والے قدآور لیڈر سویندو ادھیکاری  آج وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے چکے ہیں۔کولکاتا کے مشہور بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ (Brigade Parade Ground) میں اس تاریخی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ اس لمحے کا گواہ بننے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر نتن نوین سمیت 20 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی بڑے قد آور لیڈر کولکاتا پہنچے۔

تقریب اور نئی حکومت سے جڑی اہم باتیں

آزادی کے بعد پہلی بار بی جے پی نے بنگال اسمبلی انتخابات میں 293 میں سے 207 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی ہے، جبکہ ممتا بنرجی کی TMC محض 80 سیٹوں تک محدود ہو گئی ہے۔امت شاہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں سویندو ادھیکاری کو متفقہ طور پر بی جے پی مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ سویندو نے اس انتخاب میں ایک ساتھ دو نشستوں، اپنے آبائی ضلع مشرقی مدناپور کی نندی گرام اور جنوبی کولکاتا کی بھوانی پور سیٹ سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ بھوانی پور میں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو 15 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔انتخابی مہم کے دوران ہی وزیر اعظم مودی نے بنگال کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں ضرور شریک ہوں گے۔ اپنے اسی وعدے کو نبھاتے ہوئے پی ایم مودی آج اسٹیج پر موجود رہے۔ تقریب کے لیے ایک ہزار سے زائد VVIP کارڈ تقسیم کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 9 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔

راج بھون پہنچ کر پیش کیا حکومت سازی کا دعویٰ

بی جے پی مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد سویندو ادھیکاری نے جمعہ کی شام لوک بھون پہنچ کر گورنر آر این روی (RN Ravi) سے ملاقات کی اور نئی حکومت بنانے کا باضابطہ دعویٰ پیش کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، شانتنو ٹھاکر، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی سمیت ریاستی یونٹ کے کئی سینئر لیڈر بھی موجود تھے۔

 

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read