شوبھیندو اداھیکاری نے کابینہ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے۔ (فائل فوٹو)
مغربی بنگال کی شوبھیندوادھیکاری حکومت نے اپنی دوسری کابینہ کی میٹنگ میں پانچ اہم فیصلوں پرمہرلگائی ہے۔ ان میں خواتین کو ہرماہ تین ہزار روپئے، بسوں میں ان کے مفت سفر اور ساتویں پے کمیشن کی تشکیل شامل ہے۔
کابینہ کی میٹنگ کے بعد بنگال حکومت میں خواتین واطفال کی وزیراگنی مترا پال نے پریس کانفرنس میں حکومت کے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال حکومت نے انا پورنا یوجنا کومنظوری دے دی ہے، جس میں خواتین کے کھاتے میں یکم جون سے تین ہزارروپئے کی ماہانہ امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کے لئے یکم جون سے سرکاری بسوں میں مفت سفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کن خواتین کو ملے گا اناپورنا یوجنا کا فائدہ؟
وہ خواتین جو پہلے ہی لکشمی بھنڈار اسکیم سے مستفید ہیں اب خود بخود اناپورنا بھنڈار اسکیم سے فائدہ حاصل کریں گی۔ وزیر اگنی مترا نے کہا کہ جلد ہی ان لوگوں کے لیے ایک پورٹل کھولا جائے گا جنہیں ابھی تک یہ فائدہ نہیں ملا ہے، جس سے وہ درخواست کی کارروائی کو مکمل کر سکیں گے۔
بنگال میں ساتویں پے کمیشن کی تشکیل کو منظوری
اگنی مترا پال نے بتایا کہ حکومت نے اپنے ملازمین، منسلک قانونی اداروں اورتعلیمی اداروں کے لئے ساتویں پے کمیشن کی تشکیل کومنظوری دے دی ہے۔ اس سے ریاستی سرکاری ملازمین کوفائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ مذہبی درجہ بندی کی بنیاد پرگروپوں کودی جانے والی سرکاری امداد روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلی کابینہ میں ان فیصلوں پرلگی تھی مہر
بنگال کابینہ نے اپنی پہلی میٹنگ میں بھی کئی اہم فیصلے کئے تھے۔ اس میٹنگ میں سب سے پہلا فیصلہ آیوشمان بھارت کونافذ کرنے کا لیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی آئی پی ایس اورآئی اے ایس افسران کومرکزی تربیت میں حصہ لینے، بنگال میں تعزیرات ہند کونافذ کرنے، بارڈرسیکورٹی فورسیز(بی ایس ایف) کو45 دنوں کے اندراراضی منتقل کرنے اوربنگال میں اپنی جان گنوانے والے 321 بی جے پی کارکنوں کے خاندانوں کی ذمہ داری حکومت کے لینے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


