Bharat Express

Supreme Court

جج نے سماعت کے دوران کہا کہ وی ایچ پی کے پروگراموں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ریاستوں سے صرف اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ ان میں اشتعال انگیز تقریریں نہ ہوں۔ ان پروگراموں کی وجہ سے تشدد نہ پھیلے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو پولیس کو اس پر ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ 2019 میں جموں وکشمیر سے خصوصی درجہ ہٹاکرآرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے معاملے پرسپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوگئی ہے۔ اس سے متعلق کئی عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہیں۔

پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے تمام فریقین سے تحریری دلائل اور کیس کی سہولت کی تالیف کے لیے 27 جولائی تک کا وقت دیا تھا۔ سماعت کے بارے میں بنچ نے کہا ہے کہ اس معاملے کی سماعت پیر اور جمعہ کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

سماعت کے دوران سینئر وکیل رنجیت کمار نے کہا کہ میانمار سے لوگ غیر قانونی طور پر آئے ہیں۔ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں۔ سی جے آئی نے کہا کہ لیکن مرنے والے ہمارے لوگ ہیں۔ اس پر مہتا نے کہا کہ زیادہ تر لاشیں جن پر کسی نے دعویٰ نہیں کیا، وہ دراندازوں کی ہیں۔

اس پر مہتا نے جواب دیا، "میں یہ پیغام دوں گا... اگر ہم نے کچھ نہ کیا ہوتا تو مسٹر کپل سبل (خواتین کے وکیل) ہم پر کچھ نہ کرنے کا الزام لگا چکے ہوتے۔"

منی پور تشدد کے وائرل ویڈیو معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہوگئی ہے۔ خواتین کی طرف سے سینئروکیل کپل سبل پیش ہوئے ہیں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

منی پور میں تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تاریخ بدل رہی ہے لیکن ریاست کے حالات نہیں بدل رہے ہیں۔ اب اس معاملے پر سپریم کورٹ ایکشن میں ہے۔ پیر (31 جولائی) کو منی پور میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

مسلمانوں کے خلاف موب لنچنگ کے معاملے میں متاثرہ فیملی کو معاوضے کی عرضی پر سپریم کورٹ سماعت کے لئے راضی ہوگیا ہے۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی اورای ڈی کو نوٹس بھیجا تھا، جس کے بعد آج سماعت ہوگی۔ منیش سسودیا شراب گھوٹالہ معاملہ میں تقریباً 5 ماہ پہلے گرفتارہوئے تھے۔ ہائی کورٹ ان کی ضمانت عرضی خارج کرچکا ہے۔

منی پور میں تشدد کو لے کر سیاست بھی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ جہاں اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت پر حملے کر رہی ہیں وہیں اب INDIA اتحاد کا وفد 29 اور 30 جولائی کو منی پور جائے گا۔