Bharat Express

Supreme Court

سپریم کورٹ کی سات ججوں کی آئینی بنچ ایس سی-ایس ٹی زمروں میں ذیلی زمرہ بندی کی قانونی حیثیت پر سماعت کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے منگل کے روزنیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا نام اورانتخابی نشان اجیت پوارگروپ کوسونپنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس کے بعد شرد پوار گروپ سپریم کورٹ جانے کی تیاری میں تھا۔

سپریم کورٹ  نے پیر کے روزہوئی سماعت کے دوران کہا کہ ریٹرننگ آفیسر پرمقدمہ چلنا چاہئے۔ کیا ریٹرننگ آفیسراسی طرح سے الیکشن کراتے ہیں؟ یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔

دراصل آنجہانی آئی اے ایس جی کرشنیا کی اہلیہ اوما کرشنیا کی درخواست میں رہائی کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آنند موہن کو نچلی عدالت سے موت کی سزا ملی تھی۔

ملک کی سب سے بڑی عدالت نے یہ بھی کہا کہ معاملے میں ایک مناسب حکم کی ضرورت تھی، جسے جاری کرنے میں ہائی کورٹ ناکام رہا ہے۔ ہم حکم دیتے ہیں کہ چنڈی گڑھ میئر کارپوریشن الیکشن کا پورا ریکارڈ ہائی کورٹ رجسٹرار جنرل کے پاس ضبط کرلیا جائے اور بیلٹ پیپر، ویڈیو گرافی کو بھی محفوظ رکھا جائے۔

جی سمپت پر سٹے بازوں کو چھوڑنے کے لیے رشوت لینے کا الزام تھا۔ اس لیے انہیں کیس سے نکال دیا گیا۔ سمپت نے اس معاملے میں دھونی کا نام بھی شامل کیا تھا۔ اس پر دھونی نے جی سمپت کمار اور ایک ٹیلی ویژن چینل گروپ کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

جماعت اسلامی ہند کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد معاملے میں کورٹ کی یہ دلیل قطعی غلط ہے اورنا واقفیت کی بنیاد پردی گئی ہے۔ سچائی تویہ ہے کہ تہہ  خانے میں کبھی کوئی پوجا ہوئی ہی نہیں اورنہ ہی اس کا کوئی ثبوت ہے۔

وارانسی کے گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ویاس جی کو پوجا کی اجازت دیئے جانے مسلم فریق نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے اورعدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ پر عدالت کے فیصلے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بورڈ نے جمعہ کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گیان واپی میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے ہمیں صدمہ پہنچا ہے۔

جمعہ (2 فروری 2024) کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس سنجیو کھنہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آپ ہائی کورٹ کیوں نہیں جاتے؟ ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔ میرے ساتھی جج بھی اس سے متفق ہیں۔ ہم براہ راست سپریم کورٹ میں دائر اس درخواست کی سماعت نہیں کر سکتے۔