Bharat Express

Supreme Court

گزشتہ سماعت میں عدالت نے آٹھ ریاستوں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور یونین پبلک سروس کمیشن کے علاوہ اتر پردیش، جھارکھنڈ، آندھرا پردیش، بہار، راجستھان، پنجاب، تلنگانہ اور مغربی بنگال کو یہ نوٹس جاری کیا تھا۔

شاہی مسجد عیدگاہ-کرشن جنم بھومی معاملے پرسپریم کورٹ میں آج سماعت نہیں ہوئی۔ اب یہ پورا معاملہ سردی کی چھٹیوں کے بعد سنا جائے گا۔ یہ بات چیف جسٹس کی بینچ نے کہی ہے۔ پہلے آج ہی سب سے آخرمیں سماعت ہونے کی بات کہی جارہی تھی۔

منی پور کیس کی اگلی سماعت اب 20 جنوری کو ہوگی۔ چیف جسٹس کھنہ نے ریاست منی پور کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ ہمیں تمام جلی ہوئی، لوٹی گئی اور قبضہ کی گئی جائیدادوں کے بارے میں معلومات درکار ہیں۔

سپریم کورٹ میں جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس منموہن کی بنچ نے کہا ہے کہ عدالت پہلے ہی اس معاملے کی سماعت کر چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ معاملہ اس کے علم میں ہے۔ ایک کیس پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

پنجاب-ہریانہ سندھوبارڈرپرکسانوں کے احتجاج کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ پنجاب کے رہنے والے گورولوتھرا نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے شمبھوبارڈرسمیت سبھی دیگربارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعیۃعلماء ہند کی درخواست چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے خصوصی بینچ کے ذریعہ 12دسمبرکوسماعت کا حکم جاری کیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کی ہے۔

گزشتہ ماہ کی17 تاریخ سے قومی دارالحکومت میں ہوا کے معیار کے انڈیکس کے 'شدید' زمرے میں ہونے کی وجہ سے، 10ویں اور 12ویں جماعت کو چھوڑ کر، دیگر کلاسیں آن لائن منعقد کی جا رہی تھیں۔ تاہم 18 نومبر کو 10ویں اور 12ویں کلاسز کو بھی آن لائن کر دیا گیا تھا۔

جسٹس نریمن نے کہا کہ ہر باریہ ہندو فریق  کی طرف سے وکالت کی گئی کہ اس کی تلافی کیلئے ہم انہیں اپنے طور پر مسجد بنانے کے لیے کچھ زمین دے دیں گے، یہ انصاف کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ تھا، جو ان فیصلوں سے سیکولرزم کا حق بالکل بھی ادا نہیں ہوا۔

دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منموہن نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا ہے۔ CJI سنجیو کھنہ نے جسٹس منموہن کو حلف دلایا۔ اس کے ساتھ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے تحت لاؤڈ اسپیکر سے متعلق ضوابط کے پیش نظروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وہیں وزیراعلیٰ یوگی کے حکم اور سپریم کورٹ کی ہدایت پریوپی پولیس کے افسران نے عمل کیا۔