Bharat Express DD Free Dish

Shashi Tharoor

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے کیرلا اسمبلی الیکشن کی حکمت عملی سے متعلق ریاست کے اہم لیڈران سے تبادلہ خیال کیا۔ اس اہم میٹنگ سے ششی تھرور غیر حاضر رہے۔ حالانکہ اس کی وجہ ادبی میلہ (ساہتیہ مہوتسو) بتائی گئی ہے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ششی تھرورکانگریس کے سینئرلیڈران سے مایوس تھے۔ ان کی عدم موجودگی نے پارٹی میں اندرونی اختلافات کی قیاس آرائیوں کوپھرتقویت دے دی ہے، جبکہ الیکشن بے حد قریب ہے۔

سیاست میں عموماً سخت بیانات اور الزامات کا دور چلتا رہتا ہے، لیکن جب حزبِ اختلاف کا کوئی سینئر لیڈر وزیر اعظم کی تعریف کر دے تو یہ بات فوراً سرخیوں میں آ جاتی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور کی جانب سے وزیر اعظم مودی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی تعریف کے بعد سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔

گمبھیر کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل کا سیلاب آ گیا۔ کچھ یوزر نے کہا کہ کوچ کو سوشل میڈیا اور پی آر سے دور رہ کر صرف ٹیم پر توجہ دینی چاہیے، جیسا کہ راہل دراوڑ اور روی شاستری کے دور میں تھا۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے اس بیان پر کہ “2013 کے نکسلی حملے میں کانگریس کے لوگ شامل تھے”، منوج جھا نے اسے نہایت سنگین الزام قرار دیتے ہوئے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ الزام ہے۔ آپ حکومت کا حصہ ہیں، اگر یہ سچ ہے تو ثبوت پیش کریں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں راہل گاندھی نے کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اہم میٹنگ کی ہے۔ اس دوران ششی تھرور غیرحاضر رہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے ششی تھرورکی کانگریس سے دوری کی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو رہی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترواننت پورم سے رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور نے بدھ کے روز واضح طور پر کہا کہ وہ ویر ساورکر کے نام پر دیا جانے والا کوئی ایوارڈ قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی اس سے متعلق کسی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”آرگنائزر کی جانب سے میرا نام اعلان کرنا غیر ذمہ دارانہ ہے، یہ سب کچھ میری اجازت کے بغیر کیا گیا‘‘۔

مسلسل غیر حاضری اور وزیر اعظم مودی کے لیے نرم لہجہ اختیار کرنے کے واقعات پر پارٹی کے اندر اور باہر دونوں سطح پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ کانگریس کے کئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ششی تھرور کے رویے نے کارکنوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے،

بہار کے انتخابات میں کانگریس کی کوتاہیوں کے بارے میں بہار کے سابق وزیر اور کانگریس لیڈر شکیل احمد نے کہا کہ میں کانگریس میں نہیں ہوں، مجھے بولنے کا کوئی حق نہیں ہے، لیکن ٹکٹوں کی تقسیم کے فوراً بعد کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ فلاں فلاں نے غلط وجوہات کی بنا پر ٹکٹوں کی تقسیم کی، مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا۔

نئی دہلی: اپنے بیباک اور اکثر متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار وجہ بنی ہے ان کی جانب سے بی جے پی کے قد آور لیڈر اور بھارت رتن لال کرشن آڈوانی کی تعریف، جس پر سیاسی ہلچل …

شاہ رخ خان کی فٹنس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ شاہ رخ اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں اور سختی سے ایک نظم و ضبط کے معمولات پر عمل کرتے ہیں۔ شاہ رخ نے انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ کبھی کھانا یا ورزش نہیں چھوڑتے۔