ششی تھرور کے خلاف مقدمہ درج
ترواننت پورم: کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترواننت پورم لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار ششی تھرور پر مرکزی وزیر اور حریف امیدوار راجیو چندر شیکھر کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے اتوار کے روز یہ جانکاری دی۔ یہ معاملہ سائبر پولیس نے 15 اپریل کو درج کیا تھا، لیکن اس کی تفصیلات آج دستیاب ہوئیں۔
شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ پروگرام کے دوران تھرور نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ساحلی علاقوں کے ووٹروں کو متاثر کرنے کے سلسلے میں چندر شیکھر کے خلاف توہین آمیز بیانات دیے تھے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ مقدمہ تعزیرات ہند (IPC) کی دفعہ 171-جی اور 500 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) ایکٹ کی دفعہ 65 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رانچی میں انڈیا اتحاد کی ریلی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، ایک دوسرے پر پھینکی کرسیاں
آئی پی سی کی دفعہ 177 جی انتخابات کے سلسلے میں غلط بیانی سے متعلق ہے، جبکہ دفعہ 500 ہتک عزت سے متعلق ہے۔ ترواننت پورم لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑ رہے تھرور نے ابھی تک مقدمہ کے اندراج پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

