Bharat Express DD Free Dish

Shashi Tharoor

حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے واقعے کی مجسٹریٹ انکوائری کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ تحقیقات میں عمارت منہدم ہونے کی وجوہات، تعمیر اور مرمت کے دوران اختیار کیے گئے حفاظتی معیارات اور مبینہ غفلت سمیت دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ستیہ نکیتن میں پیش آنے والے اس حادثے نے دارالحکومت میں پی جی اور کرائے کے مکانات میں رہنے والے طلبہ کی سلامتی کو ایک بار پھر سنگین سوالات کے گھیرے میں لا کھڑا کیا ہے۔

ششی تھرور کے مطابق بھارت نے اس نازک وقت میں کسی سیاسی اختلاف کو اہمیت دیے بغیر فوری طور پر لاکھوں لیٹر پینے کا پانی مالدیپ بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس امداد کے بدلے کوئی شرط عائد نہیں کی اور یہی وہ طرز عمل ہے جو حقیقی اعتماد پیدا کرتا ہے۔ ان کے مطابق ممالک کے درمیان تعلقات صرف سفارتی بیانات سے نہیں بلکہ عملی تعاون سے مضبوط ہوتے ہیں۔

ششی تھرور نے کہا کہ یہ نتائج کانگریس کے لیے ایک اہم سبق ہیں اور پارٹی کو چاہیے کہ وہ ان سے سیکھ کر اپنی آئندہ حکمت عملی تیار کرے۔ تھرور کے مطابق صرف تنقید کرنے کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آبنائے ہرمز میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان شپنگ ٹریفک بھارت کے ویزنجَم انٹرنیشنل سی پورٹ کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ ششی تھرور نے اسے بھارت کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے اڈانی پورٹس کے وژن کی تعریف کی ہے۔

ششی تھرور کے سکیورٹی اہلکار کی شکایت پر وانڈور پولیس نے مقدمہ درج کیا، مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور واقعے میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔ پولیس کے مطابق تھرور کے گن مین رتیش کے پی کی شکایت پر وانڈور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

11 فروری کو ایک فیس بک پیج پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ششی تھرور پاکستان کے کھیل اور سفارتی حکمت عملی کی تعریف کر رہے ہیں۔

ان قیاس آرائیوں کے درمیان ششی تھرور نے خود اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے اپنی وضاحت پیش کی۔ ششی تھرور نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’جس دیے کو طوفان میں جلنا ہو، اسے سنبھل سنبھل کر چلنا ہوگا۔ میں بالکل ٹھیک ہوں۔‘‘

مرکزی بجٹ 2026 کو لے کر اپوزیشن لیڈران کے ردِعمل سامنے آئے ہیں۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے ارکانِ پارلیمنٹ نے بجٹ میں ریاستوں، کسانوں، برآمد کنندگان، خواتین اور نوجوانوں کے لیے ٹھوس انتظامات کی کمی کا الزام عائد کیا ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لوک سبھا میں عام بجٹ 2026 پیش کیا، جسے وزیرِاعظم نریندر مودی نے تاریخی قرار دیا، تاہم کانگریس نے اس بجٹ کو مایوس کن اور بے اثر بتایا ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھروراورپارٹی ہائی کمان کے درمیان فاصلہ بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ششی تھرور اہم میٹنگوں سے مسلسل غیر حاضر رہے ہیں۔ اس بار انہوں نے بجٹ سیشن بھی چھوڑ دیا۔ ان کی بے حسی نے سیاسی حلقوں میں متعدد قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے جوکہ کانگریس کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔