Bharat Express

Shahi Eidgah

اس بارے میں شاہی عیدگاہ کمیٹی نے کہا کہ یہ زمین وقف بورڈ کی ہے۔ تاہم فی الحال کوئی تنازعہ سامنے نہیں آیا ہے۔ دراصل رانی لکشمی بائی روڈ پر ڈی ڈی اے پارک میں رانی لکشمی بائی کی مورتی لگانے کا کام زوروشور سے جاری ہے۔

ہائی کورٹ نے مسلم فریق کے اس استدلال کو مسترد کر دیا تھا کہ کرشن جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کے تنازعہ سے متعلق ہندو وکیلوں کے دائر کردہ مقدمے ورشپ (خصوصی دفعات) ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اس لیے وہ قابل قبول نہیں ہیں۔

بیگوسرائے لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار گری راج سنگھ نے آسام کے سی ایم ہمنتا بسوا سرما کے بیان کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر 400 سے زیادہ سیٹیں آتی ہیں تو ملک کی وراثت کاشی اور متھرا کی ترقی ہوگی۔

عدالت عظمیٰ نے پیر (29 جنوری) کو الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پراسٹے کو بڑھا دیا، جس میں شاہی عید گاہ مسجد کے لئے کمیشن تشکیل کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بینچ گزشتہ اکتوبر میں الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ مفاد عامہ کی عرضی خارج کرنے کے بعد ایڈوکیٹ مہک مہیشوری کے ذریعہ داخل خصوصی اجازت والی عرضی پر سماعت ہو رہی تھی۔

جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے، جس میں اہم بات یہ ہے کہ مسجد کمیٹی نے تمام 18 درخواستوں کو سپریم کورٹ میں منتقل کرنے کے ہائی کورٹ کے پہلے حکم کو چیلنج کیا ہے۔

جج جسٹس روہت رنجن اگروال نے سماعت کے دوران کہا کہ وارانسی کی عدالت میں سال 1991 میں دائر اصل مقدمہ قابل سماعت  ہے اور یہ عبادت گاہوں کے قانون 1991 کے تحت ممنوع نہیں ہے۔ عدالت نے نچلی عدالت کو ہدایت دی کہ اس کے سامنے زیر التوا کیس کی جلد سماعت کرے اور چھ ماہ کے اندر فیصلہ کرے۔

 اترپردیش کے متھرا میں شری کرشن جنم بھومی تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ نے فی الحال مداخلت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

 شری کرشن جنم بھومی تنازعہ پر الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے متنازعہ احاطے کا سروے کرانے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ 21جولائی کو سپریم کورٹ کے جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی والی بنچ نے عیدگاہ کمیٹی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ سے 3 ہفتوں کے اندر منتقل شدہ مقدمات کی تفصیلات دینے کو کہا تھا۔21جولائی کو سپریم کورٹ نے  تبصرہ کیا تھا کہ کیس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اسے ہائی کورٹ میں سننا مناسب ہے۔